PHA اور TDCP کے اشتراک سے راولپنڈی سے اسلام آباد ڈبل ڈیکر بس سروس کا آغاز مارچ میں متوقع


ایم ڈی TDCP اور مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب و چیئرمین پی ایچ اے راولپنڈی آصف محمود نے ڈبل ڈیکر بس کے ٹرمینل، سائیٹس اور روٹ کا دورہ کیا۔ڈبل ڈیکر بس سروس کے آغاز کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی سے بھی میٹنگ کی گئی جس میں مشیر وزیر اعلیٰ، ایم ڈی TDCP، ڈی جی پی ایچ اے راولپنڈی اور دیگر افسران نے شرکت کی۔
میٹنگ میں سیاحت کے فروغ کے حوالے سے نئے سیاحتی مقامات کی نشاندہی، ADPسکیم میں سیاحت کے فروغ پر تبادلہ خیال ہوا۔ اس موقع پر مشیر وزیر اعلیٰ نے کہا جڑواں شہروں میں ڈبل ڈیکر بس سروس کے آغاز کا مقصد سیاحت کا فروغ اور دیگر ممالک سے آئے سیاحوں کی دونوں شہروں کے تاریخی اور سیاحتی مقامات تک آسان رسائی کو ممکن بنانا ہے۔

ڈبل ڈیکر بس سروس علامہ اقبال پار ک سے شروع کی جائے گی جو کہ فیض آباد سے ہوتے ہوئے فیصل مسجد، چڑیا گھر، دامن ِ کوہ اور سیدپور گاؤں سے ہوتے ہوئے پارلیمنٹ ہاؤس، سپریم کورٹ،لوک ورثہ اور نیشنل میوزیم پہنچے گی اور وہاں سے شکرپڑیاں سے ہوتے ہوئے براستہ فیض آباد علامہ اقبال پارک واپس پہنچے گی اس دوران یہ چاند تارہ، چائنہ سنٹر، سرینا ہوٹل اور سینٹورس مال سے ہوتے ہوئے گزرے گی۔
ڈبل ڈیکر بس سروس تک عوام کی رسائی کو آسان بنانے کے لیے آن لائن بکنگ کی جائے گی جس سے سیاحوں کو آسانی ہوگی۔ جس سے پاکستان میں سیاحت پر مذید مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔



Comments

Popular posts from this blog

اٹارنی جنرل انور منصور نے استعفیٰ دے دیا

راناثںاء اللہ کے زیر استعال گاڑی علیم خان کے نام نکلی

لاہور ہائیکورٹ کا پی ایس ایل میچز کے دوران ٹریفک جام کا نوٹس