بشریٰ بی بی کے بیٹے کی لاہور ہائی کورٹ میں طلبی کا نوٹس جاری۔


 افراد کو اغوا کرنے اور 15 ملین کے الزام میں خاتون اول کے بیٹے ابراہیم مانیکا کو 24 فروری کوطلب کر لیا گیا

خاتون اول بشریٰ بی بی کے بیٹے کو لاہور ہائی کورٹ نے 24 فروری کو طلب کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ابراہیم پر الزام ہے کہ اس نے پولیس اہلکاروں سے ساتھ مل کر 2 افراد کو اغوا کیا تھا جس کے بعد ان سے 15 ملین کا مطالبہ کیا تھا۔ ابراہیم خاتون اول کی پہلی شادی سے پانچ بچوں میں سے ایک ہیں جن پر الزام لگایا گیا ہے کہ انہوں نے دو پولیس اہلکاروں کے ساتھ مل کر دو افراد کو اغوا کیا تھا۔

لاہور ہائی کورٹ نے ابراہیم کو 24 فروری کو طلب کیا ہے ۔ یاد رہے کہ ابراہیم خاتون اول بشریٰ بی بی کی پہلی شادی سے ان کے بیٹے ہیں۔بشریٰ بی بی نے پہلی شادی خاور مانیکا سے کی تھی جس سے ان سے 5 بچے ہیں۔بعد میں عمران خان اور بشریٰ بی بی نے 18 فروری 2018 کو ایک دوسرے سے شادی کی تھی جس کے بعد انہیں وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ساتھ دیکھا گیا ہے


سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر حیدر کلیم نامی ایک صارف نے ٹویٹ کی تھی کہ وزیراعظم عمران خان کے سوتیلے بیٹے نے میرے بھائی کو اس وقت سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جب ان کے ڈرائیور کو گاڑی دھیان سے چلانے کا کہا گیا کیونکہ وہ ہماری کار کو ٹکر مار رہا تھا۔
ابراہیم مانیکا نے کہا کہ میں ایک وی آئی پی ہوں اور میں جو چاہوں تمہارے ساتھ کر سکتا ہوں۔ کیا تم جانتے ہو میں کون ہوں؟ صارف حیدر کلیم نے ترجمان پنجاب حکومت شہباز گل اور لاہور پولیس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ کیا یہ ملک ان لوگوں کے لیے ایک مذاق ہے؟۔ کیا ایسی دھمکیوں کے خلاف ایکشن لینے والا کوئی نہیں؟۔یہاں کوئی احتساب نہیں کیا یہ اصلی وی آئی پی کلچر نہیں؟۔ اب خبر سامنے آئی ہے کہ بشریٰ بی بی کے بیٹے ابراہیم کو لاہور ہائی کورٹ نے اس الزام میں طلب کر لیا ہے کہ انہوں نے پولیس کے ساتھ مل کر د و افراد کو اغوا کر کے 15 ملین کا مطالبہ کیا تھا۔


Comments

Popular posts from this blog

اٹارنی جنرل انور منصور نے استعفیٰ دے دیا

راناثںاء اللہ کے زیر استعال گاڑی علیم خان کے نام نکلی

لاہور ہائیکورٹ کا پی ایس ایل میچز کے دوران ٹریفک جام کا نوٹس