پاکستان میں کرونا وائرس کا مشتبہ کیس، مبینہ مریض کا تعلق کس شہر سے ہے اور اب وہ کہاں ہے؟


پاکستان میں کرونا وائرس کا مشتبہ کیس سامنے آگیا،مبینہ مریض کراچی سے ہے۔صوبائی محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ دنوں چین سے واپس آنے والے ایک پاکستانی نوجوان میں ایسی علامات ظاہر ہوئی ہیں جن کے بارے گماں ہوتا ہے کہ وہ کرونا وائرس میں مبتلا ہوسکتا ہے۔ اسی خدشے کے پیش نظر بائیس سالہ طالب علم کوڈاو یونیورسٹی اسپتال میں داخل کردیاگیاہے۔
جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ ڈاکٹرز نے مریض کے جسم سے حاصل کئے گئے نمونے کاابتدائی جائزہ لیا تو وہ تشویش میں مبتلا ہوگئے اور مریض کو تنہا رکھا جبکہ مزید تصدیق کیلئے نمونے قومی ادارہ برائے صحت اسلام آباد روانہ کر دیئے ہیں۔
جیو نیوز کے ذرائع کے مطابق قومی ادارہ برائے صحت اسلام آباد سے رپورٹ آنے کے بعد ہی حتمی طور پر کچھ کہا جاسکے گا تاہم اس وقت تک مریض کو اکیلا رکھا جائے گااور اس ضمن میں تمام احتیاطی اقدامات کیے جارہے ہیں۔

واضح رہے کہ چین سے پھیلنے والے اس موذی وائرس کی دنیا کے بیس سے زیادہ ممالک میں تصدیق ہوئی ہے۔ اس سے قبل پاکستان میں بھی کئی مشتبہ کیسز سامنے آئے لیکن خوش قسمتی سے کسی بھی مریض میں اس کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

اٹارنی جنرل انور منصور نے استعفیٰ دے دیا

راناثںاء اللہ کے زیر استعال گاڑی علیم خان کے نام نکلی

لاہور ہائیکورٹ کا پی ایس ایل میچز کے دوران ٹریفک جام کا نوٹس