چین کمزور نظام صحت رکھنے والے ممالک کو مدد فراہم کرے گا، چینی وزارتِ خارجہ کااعلان۔




چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ چین کمزور نظام صحت رکھنے والے ممالک کی وبائی مرض سے بچاؤ اورکنٹرول کرنیکی صلاحیت کو مضبوط کرنے کے لئے اپنی صلاحیت کے مطابق مدد کرے گا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق چینی وزرات خارجہ کے ترجمان ژاولی جیان نے عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ایڈھانوم گبریسئیس کے افریقی یونین(اے یو) کے وزراصحت کے اجلاس سے ویڈیو خطاب سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا۔ٹیڈروس نے کہا تھا کہ عالمی ادارہ صحت کو کمزور نظام صحت  کےحامل ممالک میں نوول کرونا وائرس کے پھیلاو کے حوالے سے تاحال تشویش لاحق ہے انہوں نے بین الاقوامی برادری سے اس حوالے سے انتہائی کم تیاری رکھنے والے ممالک کی مدد کا مطالبہ کیاتھا۔ 

ژاو نے کہا کہ کووڈ-19 پھوٹنے سے ابتک چینی حکومت اور عوام نے جامع ترین،سخت اورتدارک بچاؤ کے مکمل اقدامات اٹھائے ہیں جن کے تسلیم شدہ شواہد سے قابل قدر اثرات سامنے آئے ہیں۔

ٹیڈروس کا حوالہ دیتے ہوئے ژاو نے کہا کہ چین نے اس وائرس کو اپنے ملک اور دیگر ممالک میں پھیلنے سے روکنے کے لئے موثر اقدامات اٹھائے جس سے دنیا کو اس وبا کے لئے تیاری کرنے کا ایک موقع میسر آیا۔ترجمان نے کہا کہ افریقی ممالک نے اپنے محدودحالات کے باوجود وبا کےبعدسب سےپہلےچین کوگراں قدر مدد اور حمایت فراہم کی۔نوول کرونا وائرس کے خاتمے کی چینی کوششوں کی حمایت کے لئے اے یو ایگزیکٹو کونسل کے چھتیسویں معمول کے اجلاس اور اے یو امن وسلامتی کونسل کے اجلاس کی قراردادوں کا حوالہ دیتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ اے یو رکن ممالک کے وزرا صحت کے اجلاس نے بھی چین کے انسداد وبا کے اقدامات کوسراہا ہے۔ژاو نے کہا کہ مشکلات کے دور میں افریقہ چین کے ساتھ کھڑا رہا ہے۔یہ کسی بھی کمیونٹی کی جانب سے انسانیت کے مشترکہ مستقبل کا ایک مکمل اظہار ہے۔چین کی ثقافتی روایت کہ ضرورت میں پانی کے ایک قطرے کا صلہ حقیقت میں بہار کے موسم کی صورت میں دیاجائے۔

ترجمان نے کہا کہ افریکہ کی دوستی اور مدد کو ہمیشہ یاد رکھے گاترجمان نے کہا کہ چین بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیراور چین افریقہ تعاون بیجنگ سربراہ کانفرنس کے نتائج پر  عملدرآمد جاری رکھےگا،کمزورنظام صحت کےحامل ممالک کی وبائی امراض سےبچاؤ اورکنٹرول کرنیکی صلاحیت کومضبوط کرنے کےلئےاپنی صلاحیت کے مطابق مدد فراہم کرے گا اورعلاقائی وعالمی صحت عامہ کا تحفظ کرے گا۔


Comments

Popular posts from this blog

اٹارنی جنرل انور منصور نے استعفیٰ دے دیا

راناثںاء اللہ کے زیر استعال گاڑی علیم خان کے نام نکلی

لاہور ہائیکورٹ کا پی ایس ایل میچز کے دوران ٹریفک جام کا نوٹس