وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نیا کمرشل شہر آباد کرنے کا منصوبہ ،وزیراعظم نے منصوبے کی منظوری دیدی


وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نیا کمرشل شہر آباد کرنے کا منصوبہ ،وزیراعظم نے منصوبے کی منظوری دیدی
وزیراعظم عمران خان نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نیا کمرشل شہر آباد کرنے کے منصوبے کی منظوری دیدی ہے۔ 
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد میں پہلی مرتبہ کمرشل اراضی دگنی کردی جائے گی،ایف 9 پارک کے سامنے منصوبے کیلئے 170 کنال اراضی مختص کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، جدید تعمیرات پر مبنی کمرشل سٹی عالمی طرز پر تعمیر کیاجائے گا،نیوبلیوایریا منسوبے سے ابتدائی طور پر حکومت کو25 سے 30 ارب روپے ملیں گے ۔

جبکہ خبر کے مطابق حکومت آمدنی کا کچھ حصہ نیا پاکستان ہاﺅسنگ منصوبے میں استعمال کرے گی ،رقم بے گھر اور غریب افراد کیلئے سستے گھروں کی تعمیر پر خرچ ہوگی ،اسلام آباد میں معاشی سرگرمیوں کو نمایاں فروغ ملے گا۔


Comments

Popular posts from this blog

اٹارنی جنرل انور منصور نے استعفیٰ دے دیا

راناثںاء اللہ کے زیر استعال گاڑی علیم خان کے نام نکلی

لاہور ہائیکورٹ کا پی ایس ایل میچز کے دوران ٹریفک جام کا نوٹس