ایف اے ٹی ایف کے اجلاس میں بھارت کو منہ کی کھانا پڑی، بھارتی مدعے پر اجلاس کے اراکین کا ردعمل جان کر آپ کا دل بھی خوش ہوجائے گا


ایف اے ٹی ایف اجلاس میں پاکستان کا نام بلیک لسٹ میں ڈالنے کی کوشش پر بھارت کو منہ کی کھانا پڑی۔ مسعود اظہر کے جس مدعے پر بھارت اچھل رہا تھا اجلاس کے اراکین نے اسی مدعے کو بری طرح مسترد کردیا۔
ایف اے ٹی ایف سے نکلنے یا نہ نکلنے کا فیصلہ آج ہوگا۔

  
ذرائع کے مطابق فائیننشل ایکشن ٹاسک فورس کا اجلاس پیرس میں جاری ہے جس میں پاکستان کا پانچ رکنی وفد وفاقی وزیر برائے ریونیوحماد اظہر کی قیادت میں شرکت کررہاہے۔ وفدمیں ڈائریکٹرجنرل فنانشل مانیٹرنگ یونٹ، وزارت خارجہ کے ڈی جی اور وزارت خزانہ کے لیگل ایڈوائزر بھی شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق بھارت کی جانب سے مسعود اظہرکے معاملے کو بارباراچھالنے کی کوشش کی گئی تاہم ارکان نے رائے دی کہ پاکستان موثر اقدامات کررہا ہے اور اس کے کئی اقدامات لائق تحسین ہیں۔
نیوز کے مطابق ارکان نے بھارتی وفد کو مشورہ دیتے ہوئے کہاپاکستان نے مسعود اظہر کیخلاف جو بھی کیا وہ اس کی جمع کرائی گئی رپورٹ میں موجودہے اس کا مطالعہ کرلیں۔
پاکستان کوگرے لسٹ سے وائٹ لسٹ میں لانے کیلئے پندرہ ارکان کی حمایت کی ضرورت ہے تاہم مختلف ممالک سے ملنے والے اشارے بتاتے ہیں کہ پاکستان کو اس بار پہلے کی نسبت زیادہ ووٹوں سے حمایت ملے گی۔

ترکی، چین ، ملائیشیا اور سعودی عرب کے علاوہ کچھ خلیجی ممالک بھی پاکستان کی بھرپورحمایت کی یقین دہانی کراچکے ہیں جبکہ گزشتہ دنوں میں امریکا ، آسٹریلیا اور دیگر ممالک کی جانب سے بھی مثبت تاثرات کااظہارسننے کو ملا تھا۔
دیکھنا یہ ہے کہ آج ایف اے ٹی ایف کے اجلاس میں پاکستان کا نام گرے سے وائٹ لسٹ میں چلا جاتا ہے یا پھر ابھی مزید انتظار کا کہاجاتا ہے۔ میڈیا رپورٹس اور بھارتی میڈیا کا واویلا بتاتا ہے کہ اس بار صورتحال پاکستان کے حق میں زیادہ ہے۔



Comments

Popular posts from this blog

اٹارنی جنرل انور منصور نے استعفیٰ دے دیا

راناثںاء اللہ کے زیر استعال گاڑی علیم خان کے نام نکلی

لاہور ہائیکورٹ کا پی ایس ایل میچز کے دوران ٹریفک جام کا نوٹس