امریکا میں وزیراعظم عمران خان کے نام سے ادارہ چلنے کا انکشاف، قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ۔۔


واشنگٹن امریکا میں وزیراعظم عمران خان کے نام سے ادارہ چلنے کا انکشاف ہوا ہے جس کے بعد پاکستانی سفارت خانے اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ادارے کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔

نجی ٹی وی  چینل اے آر وائی نیوز کے مطابق تحریک انصاف امریکا نے وزیراعظم عمران خان کے نام پر چلائے جانے والے ادارے کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کرلیاہے ۔ پی ٹی آئی نے وضاحت کی کہ اس ادارے کا پارٹی یا عمران خان سے کوئی تعلق نہیں ہے۔جبکہ صدر پی ٹی آئی(امریکا) سجاد برکی کا کہنا ہے کہ تنظیم چلانے والے دبیرترمزی کی پارٹی رکنیت معطل کردی گئی ہے، عمران خان کے نام سے تنظیم کے خلاف قانونی کارروائی کی جارہی ہے

۔عمران خان ڈیویلپمنٹ اکیڈمک ریسرچ کا وزیراعظم سے کوئی تعلق نہیں، ادارے کے اہلکاروں کو عمران خان کے نام پر چندہ جمع کرنے سے روک دیا گیا ہے“۔


Comments

Popular posts from this blog

اٹارنی جنرل انور منصور نے استعفیٰ دے دیا

راناثںاء اللہ کے زیر استعال گاڑی علیم خان کے نام نکلی

لاہور ہائیکورٹ کا پی ایس ایل میچز کے دوران ٹریفک جام کا نوٹس