دنیامداخلت کرے ورنہ 20کروڑبھارتی مسلمانوں کے بنیادپرست بننے کاخدشہ ہے ۔...وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر خبردار کردیا




بھارتی دارالحکومت نئی دلی میں مسلمانوں کے قتل عام

کیخلاف وزیراعظم عمران خان ایک بار پھر میدان میں آگئے، ان کا کہنا ہے کہ دلی میں پولیس اورآر ایس ایس
جتھوں نے مسلمانوں کا قتل عام کروایاگیاکروایاگیاے

۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پرانہوں نے کہا ریاستی سرپرستی میں ہونے والی اس دہشت گردی سے نئی دلی میں20کروڑمسلمانوں کے اسی طرح بنیادپرست بننے کاخدشہ ہے جس طرح مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض فورسز کی زیادتیوں کی وجہ سے نوجوان بنیاد پرست بن گئے۔بھارتی قابض فوج نے تقریباً ایک لاکھ کشمیریوں کو شہید کیا ہے۔
عمران خان نے مزید کہا کہ میں کئی بار واضح کرچکا ہوں کہ جب تک بین الاقوامی برادری مداخلت نہیں کرے گی یہ صورتحال نہ صرف اس خطے کیلئے بلکہ پوری دنیاکیلئےتباہکن ثابت ہوگی 
۔

واضع رہے کہ اتوار اور پیر کو بھارتی دارالحکومت  نئی
 دہلی میں انتہا پسند ہندو جتھوں نے مسلمان بستیوں پر حملے کرکے 34افراد کو شہید اور درجنوں کو زخمی کردیا ۔ اس دوران مسلمانوں کی املاک جلائی گئیں،مساجد کی بے حرمتی کی گئی اور لوٹ مار کا بازار گرم کیاگیا۔ اس دوران پولیس اہلکار وہاں یوں موجود رہے جیسے سب ان کی نگرانی میں کیاجارہاہو۔ تاحال دلی کے کئی علاقوں میں صورتحال انتہائی کشیدہ ہے اور اقلیتیں خوفزدہ ہیں۔

Comments

Popular posts from this blog

اٹارنی جنرل انور منصور نے استعفیٰ دے دیا

راناثںاء اللہ کے زیر استعال گاڑی علیم خان کے نام نکلی

لاہور ہائیکورٹ کا پی ایس ایل میچز کے دوران ٹریفک جام کا نوٹس