بہت ہوگیا اب کوئی چیز مہنگی نہیں ہو گی، عمران خان


وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بہت ہوگیا اب کوئی چیز مہنگی نہیں ہو گی، بجلی گیس بھی مہنگی نہیں کی جائے گی،مزید ٹیکسز بھی عائد نہیں کیے جائیں گے، آٹے ، چینی ، گھی، اور دالوں سے متعلق بھی اپنی حکمت بنا لی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں 16 نکاتی ایجنڈا پرغورکیا گیا، کمشنرایس ای سی پی کی تعیناتی کاایجنڈاموخر کر دیا گیا، احساس پروگرام میں ارکان پارلیمنٹ کو شامل کرنے سے متعلق بریفنگ موخرکردی گئی۔
وزیراعظم نے ریلیف پیکج کے بعد اشیاء کی قیمتوں کی مسلسل مانیٹرنگ کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ میٹا بولزم ڈس آرڈرکے شکار بچوں کے والدین کی فریاد سنی گئی، وزیراعظم نے بچوں کی زندگی بچانے والی غذا کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ بچوں کی لائف سیونگ غذا کی امپورٹ پر عائدپابندی ختم کی جائے۔

قیمتوں میں واضح کمی کیلئے اقدامات کیے جائیں۔ اجلاس میں حکومت نے آٹے ، چینی ، گھی، اور دالوں سے متعلق بھی اپنی حکمت بنا لی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے سختی سے ہدایت کی ہے کہ بہت ہوگیا اب کوئی چیز مہنگی نہیں ہو گی، بجلی گیس بھی مہنگی نہیں کی جائے گی،مزید ٹیکسز بھی عائد نہیں کیے جائیں گے۔

Comments

Popular posts from this blog

اٹارنی جنرل انور منصور نے استعفیٰ دے دیا

راناثںاء اللہ کے زیر استعال گاڑی علیم خان کے نام نکلی

لاہور ہائیکورٹ کا پی ایس ایل میچز کے دوران ٹریفک جام کا نوٹس