پاکستان گرے لسٹ سے نہیں نکل سکتا جب تک امریکہ نہ چاہے، ہمیں چاہیے کہ ۔ ۔ ۔ “پاکستان کے سابق وزیر داخلہ نے خبردار کردیا



سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے چیئرمین سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ امریکی صدر کا گجرات میں مسلمانوں کے قاتل مودی کے ساتھ کھڑا ہونا امریکی عوام سمیت انسانیت کی توہین ہے، انہیں بھارت جانے سے پہلے پاکستان آنا چاہیے تھا، وہ پاکستان جس نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان گنت قربانیاں دی ہیں،جب تک امریکہ نہ چاہے پاکستان گرے لسٹ سے نہیں نکل سکتا ہے،امریکہ و طالبان مذاکرات میں پاکستان اپنا کردار ایف اے ٹی ایف گرے لسٹ سے نکالنے سے مشروط کرے۔پیر کو کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو میں سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ افسوس ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج گجرات گئے جہاں مودی نے مسلمانوں کا قتل عام کیا تھا اور گجرات میں مسلمانوں کے قتل عام، ظلم و بربریت کی وجہ سے مودی پر امریکہ جانے کی پابندی تھی جبکہ آج امریکی صدر کا گجرات میں مسلمانوں کے قاتل مودی کے ساتھ کھڑا ہونا امریکی عوام سمیت انسانیت کی توہین ہے۔
سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف گرے لسٹ سے پاکستان تب تک نہیں نکل سکتا جب تک امریکہ سے ہماری ڈیل نہ ہو جائے، گرے لسٹ میں ہونے کی وجہ سے پاکستان کی معیشت تباہ ہو رہی ہے جبکہ امریکہ و طالبان مذاکرات میں پاکستان اپنا کردار ایف اے ٹی ایف گرے لسٹ سے نکالنے سے مشروط کرے، جب تک امریکہ نہ چاہے پاکستان گرے لسٹ سے نہیں نکل سکتا ہے اور امریکہ دہشت گردی کے خلاف طالبان سے مذاکرات میں پاکستان کے اہم کردار کو مدنظر رکھ کر ایف اے ٹی ایف سے اپنی درخواست واپس لے، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا افغان امن و عمل اور باجوہ ڈاکٹرائن قابل ستائش ہے۔


Comments

Popular posts from this blog

اٹارنی جنرل انور منصور نے استعفیٰ دے دیا

راناثںاء اللہ کے زیر استعال گاڑی علیم خان کے نام نکلی

لاہور ہائیکورٹ کا پی ایس ایل میچز کے دوران ٹریفک جام کا نوٹس