اگلے ماہ پٹرول کی قیمتوں میں 10 روپے کمی کا امکان


تفصیلات کے مطابقعالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں تاریخی کمی ہوئی جسکے بعد قیمت 53 ڈالر فی بیرل تک آ گئی ہے، اسی وجہ سے آئندہ ماہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں10 روپے فی لٹرتک کمی کا امکان یے 
ذرائع کا کہنا ہے کہ برنٹ آئل مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 58 ڈالر45 سینٹ اورکروڈ آئل مارکیٹ میں 53 ڈالر44 سینٹ فی بیرل ہو گئی ہے۔
گزشتہ دوماہ کی نسبت عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں 17 ڈالرفی بیر ل تک کمی آئی ہے، جس کے باعث آئندہ ماہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے فی لیٹرتک کمی کاامکان ہے۔ اس وقت پاکستان میں پٹرول کی قیمت 116.6 روپے فی لٹر ہے، کمی کے بعد قیمت 106 روپے فی لیٹر ہونے کا امکان ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

اٹارنی جنرل انور منصور نے استعفیٰ دے دیا

راناثںاء اللہ کے زیر استعال گاڑی علیم خان کے نام نکلی

لاہور ہائیکورٹ کا پی ایس ایل میچز کے دوران ٹریفک جام کا نوٹس