راناثںاء اللہ کے زیر استعال گاڑی علیم خان کے نام نکلی


پی ٹی آئی رہنما عبدالعلیم خان نے گاڑی فروخت کی تھی،گاڑی دوسرے نام پر تاحال ٹرانسفر نہ ہوسکی مسلم لیگ ن کے رہنما راناثناء اللہ کے زیر استعمال گاڑی علیم خان کے نام نکل آئی۔تفصیلات کے مطابق آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں نیب آفس آمد کے وقت راناثناءاللہ کے زیر استعمال گاڑی پی ٹی آئی کے سینئر رہنما عبدالعلیم خان کے نام پر ہے۔ 
محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی موٹر رجسٹریشن اتھارٹی کے ریکارڈ کے مطابق وائٹ کلر کی لینڈ کروزر کی 2014ء میں رجسٹریشن کی گئ تھی۔  گاڑی کو ایل ای بی 2491 نمبر الاٹ کیا گیا ۔۔
راناثناء اللہ سے جب گاڑی کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے بتایا کہ مجھے معلوم نہیں کہ گاڑی علیم خان کی ہے یہ تو میرے دوست مالک نواز نے مجھے چند دنوں کے لیے دی ہے کیونکہ میری گاڑی اینٹی نارکوٹکس فورس کے قبضے میں ہیں۔کوشش کر رہا ہوں کہ میری گاڑی مجھے جلد ہی مل جائے
جب کہ پی ٹی آئی کے سینئر رہنما عبداعلیم خان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ گاڑی علیم خان کی ہی مالکیت تھی مگر کچھ ماہ قبل یہ گاڑی فروخت کر دی تھی۔
جس نے یہ گاڑی خریدی،اس نے اپنے نام ٹرانسفر نہیں کرائی،ان سے کہا ہے کہ فوری گاڑی اپنے نام ٹرانسفر کرائیں۔ واضح رہے مسلم لی
 ن کے رہنما رانا ثناء اللہ کو منشیات برآمدگی کیس میں گرفتار کیا گیا تھا ، بعدازاں اے این ایف کی جانب سے ثبوت پیش نہ کئے جانے پر عدالت نے رانا ثنا ء اللہ کی ضمانت منظور کر لی تھی۔ رہنما مسلم لیگ ن نے بے گناہی ثابت کرنے کیلئے اسمبلی میں قرآن پاک اٹھایا تھا۔
قومی اسمبلی میں آج ہونے والے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثنا ء اللہ نے کہا کہ یکم جولائی کو پارٹی اجلاس میں شرکت کیلئے لاہور جار ہا تھا ، اے این ایف نے مجھ پر منشیات کا جھوٹا کیس ڈال کر گرفتار کر لیا۔ اسمبلی میں خطاب کے دوران ان کا کہنا تھا کہ مجھے کئی ماہ جیل میں رکھنے کے باوجود کسی قسم کی انکوائری نہیں کی گئی، تفتیشی افسر نے میرے سے ایک سوال بھی نہیں پوچھا۔ راناثنا ء اللہ نے کہا کہ حکومت کے پاس کوئی فوٹیج ہے تو ایوان میں پیش کرے۔


Comments

Popular posts from this blog

اٹارنی جنرل انور منصور نے استعفیٰ دے دیا

لاہور ہائیکورٹ کا پی ایس ایل میچز کے دوران ٹریفک جام کا نوٹس