آٹا و چینی بحران میں حکومت کے ہاتھ صاف نہیں، وزیراعظم ہاوُس پر چھاپہ مارنا چائیے،شہباز شریف

پاکستان مسلم لیگ نوازپ کے صدر اور قومی  اسمبلی میں قائد حزبِ اختلاف میاں شہبازشریف نے کہا ہے کہ آٹا چینی سکینڈل پر حکومتی خاموشی اعتراف جرم ہے، تحقیقاتی رپورٹ چھپا کر عمران خان نے آٹاچینی سکینڈل میں مل اپندوستوں کو این آر او دیا ہے۔
 بیان میں میاں شہباز شریف نے کہا کہ آٹاچینی میں کس نے کمائی کی؟ یہ بحران کیوں پیدا ہوا؟ ان سوالات کا اب تک جواب نہیں آیا، پابندی تھی توبرآمد کیوں ہوئی؟ کن حکومتی شخصیاا
ت نے گندم چینی پر اربوں کمائے، قوم جواب کی منتظر ہے، تحقیقاتی رپورٹ چھپا کر عمران خان نے آٹاچینی سکینڈل میں ملوث اپنے دوستوں کو این آر او دیا ہے۔انہوں نے کہاکہ تحقیقاتی رپورٹ سامنے نہ آنے سے حکومتی شخصیات کا ملوث درست ثابت ہوا،آٹے چینی کے سمگلروں کی گرفتاری کے لئے وزیراعظم ہاوس پر بھی چھاپہ مارا جائے تو صاف پتہ چل جائے گا،رپورٹ چھپائی جائے تو صاف ہے کہ حکومت کے ہاتھ صاف نہیں۔انہوں نے کہاکہ آٹے، گندم اور چینی کی چوری، ذخیرہ اندوزی اور منافع خوری میں ملوث کرداروں کو سامنے لانا ہو گا،قوم کو آٹا، چینی، ٹیکس، قرض چوری کا حساب دئیے بغیر آپ کی جان خلاسی نہیں ہوگی،رپورٹ سامنے نہ لاکر نیازی صاحب نے مجرموں کا ساتھی ہونے کی تصدیق کردی۔
   
۔

Comments

Popular posts from this blog

اٹارنی جنرل انور منصور نے استعفیٰ دے دیا

راناثںاء اللہ کے زیر استعال گاڑی علیم خان کے نام نکلی

لاہور ہائیکورٹ کا پی ایس ایل میچز کے دوران ٹریفک جام کا نوٹس