حکومت نےایکشن لے لیا، 5 کا ماسک 120 میں فروخت کرنے والے دکاندار دھرلیے گئے۔



وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 5 روپے والا ماسک 120 روپے میں فروخت کرنے والے دکاندار کو دھر لیا گیا۔

اسلام آباد کی انتظامیہ کی جانب سے وفاقی دارالحکومت میں 2 ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے جس کے تحت فیس ماسک کی زائد قیمت پر فروخت پر پابندی عائد ہے۔ سیکٹر ای الیون میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ایک میڈیکل سٹور پر چھاپہ مارا گیا جہاں ملزم 5 روپے والا فیس ماسک 120 روپے میں فروخت کر رہا تھا، انتظامیہ نے ملزم کو فوری طور پر گرفتار کرلیا۔
خیال رہے کہ کرونا وائرس کی پاکستان میں تصدیق ہونے کے بعد سے ملک کے مختلف شہروں میں ناجائز منافع خوروں کی چاندی ہوگئی ہے۔ بڑے شہروں میں میڈیکل سٹورز مالکان نے فیس ماسک کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ کردیا ہے ، بعض جگہوں پر ماسک کے پیکٹ کی قیمت 80 روپے سے بڑھا کر 450 روپے تک کردی گئی ہے لہذا اس سلسلے میں حکومت نے ناجائز منافع خوروں کے خلاف کاروائی کا آغاز اسلام آباد سے کر دیا ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

اٹارنی جنرل انور منصور نے استعفیٰ دے دیا

راناثںاء اللہ کے زیر استعال گاڑی علیم خان کے نام نکلی

لاہور ہائیکورٹ کا پی ایس ایل میچز کے دوران ٹریفک جام کا نوٹس