پشاور ہائی کورٹ نے ملازمین کے انٹرنیٹ استعمال کرنے پر پابندی لگا دی


پشاور ہائی کورٹ نے ملازمین کے انٹرنیٹ استعمال کرنے پر پابندی لگا دی۔ تفصیلات کے مطابق پشاور ہائیکورٹ ملازمین کے سوشل میڈیا نیٹ روکس استعمال کرنے پر پابندی لگا دی گئی ہے، ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے پشاور ہائیکورٹ اور ماتحت عدالتوں میں افسر اور ملازمین ڈیوٹی کے دوران سوشل میڈیا کا استعمال نہیں کر سکیں گے۔میڈیا پر سیاسی ، نامناسب پوسٹ کرنے پر کارروائی کی جائے گی۔متعلقہ عدالتوں کو مراسلہ  بھی جاری کر دیا، یہ بات بھی قابل غور رہے عملے کے بے جا انٹرنیٹ استعمال کرنے کی شکایت درج کی گئی تھی ، جس پر جسٹس وقار سیٹھ نے برہمی کااظہار کرتے ہوئے انٹرنیٹ کے استعمال کو محدود کرنے کا حکم جاری کر دیا ۔ جسٹس وقار سیٹھ کے حکم نامے سے تمام تر متعلقہ عدالتوں کو مراسلے کے ذریعے آگاہ کردیا گیا ہے۔ کہا گیا ہے کہ میڈیا پر سیاسی ، نامناسب پوسٹ کرنے پر کارروائی کی جائے گی ۔

واضح رہے اس سے قبل  آئی جی پنجاب شعیب دستگیر نے پولیس افسروں کو سوشل میڈیا پر اپنی یونیفارم والی تصاویر شیئر کرنے سے منع کرد یا تھا ۔جاری کردہ مراسلے میں ہدایت کی گئی کہ سوشل میڈیا پر اگرکسی کی یونیفارم میں تصاویر ہیں تو وہ اسے ہٹا دے۔ مزید کہا گیا ہے کہ محکمے کا نام بھی سوشل میڈیا پر استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہو گی۔اگر کسی شخص نے اس کی خلاف ورزی کی تو اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

سینٹرل پولیس آفس سے ضلعی اور ریجنل پولیس افسران کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئی جی پنجاب نے کہا ہے کہ انہوں نے بھی اپنی تصاویر سوشل میڈیا سے ہٹا دی ہیں، اس لئے آپ سب بھی ہٹا دیں۔ایسا نوٹس جاری کرنے کی وجہ نہیں بتائی گئی۔بس یہ کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر محکمے کا نام ا ور یونیفارم والی تصاویر استعمال کرنے سے گریز کیا جائے اور اگر کسی شخص نے خلاف ورزی کی تو
اس کے خلا ف بھی کارروآئی کی جائے گی۔
My

Comments

Popular posts from this blog

اٹارنی جنرل انور منصور نے استعفیٰ دے دیا

راناثںاء اللہ کے زیر استعال گاڑی علیم خان کے نام نکلی

لاہور ہائیکورٹ کا پی ایس ایل میچز کے دوران ٹریفک جام کا نوٹس