امن معاہدے کے بعد امریکی صدر کا جلد طالبان قیادت سے ملاقات کا اعلان



امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان میں تحریک طالبان کے ساتھ طے پائے تاریخی سمجھوتے کو افغانستان میں جنگ کے خاتمے کی طرف اہم قدم قرار دیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ وہ جلد ہی طالبان کی قیادت سے ملاقات کریں گے۔
العربیہ کے مطابق ہفتے کوایک بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے طالبان کے ساتھ ایک تاریخی معاہدے پر دستخط کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ طالبان سے ڈیل طویل ترین جنگ کے خاتمے کی راہ ہموار کرے گی،  وہ بہت جلد طالبان رہ نماؤں سے ذاتی طور پر ملاقات کریں گے۔

امریکی صدر نے وائٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ انھیں یقین ہے کہ طالبان امن کے لیے تیار ہیں، لیکن ساتھ ہی تنبیہبھی کی کہ اگر اس طالبان نے معاہدے کی پاسداری نہیں کی تو ہم اس سے پیچھے ہٹ جائیں گے۔ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکی فوج کے انخلاء کے بعد افغانستان کے ہمسایہ ممالک کو اس معاہدے کے بعد وہاں استحکام برقرار رکھنے میں مدد کرنی چاہیئے۔
ماہرین کا خیال ہے کہ افغان فریقین کے مابین آئندہ ہونے والے مذاکرات ابتدائی معاہدے سے کہیں زیادہ پیچیدہ ہوں گے لیکن ٹرمپ کا کہنا ہے کہ انہیں انہیں یقین ہے کہ یہ مذاکرات آخر میں کامیاب ہوں گے کیونکہ ہر کوئی جنگ سے تنگ ہے۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ  کل 29 فروری کو افغان طالبان اور امریکا کے درمیان تاریخی معاہدہ طے پایا ہے۔ اس معاہدے کے تحت آئندہ 14 ماہ میں امریکا اور نیٹو ممالک کی فوج افغانستان سے نکل جائے گی



Comments

Popular posts from this blog

اٹارنی جنرل انور منصور نے استعفیٰ دے دیا

راناثںاء اللہ کے زیر استعال گاڑی علیم خان کے نام نکلی

لاہور ہائیکورٹ کا پی ایس ایل میچز کے دوران ٹریفک جام کا نوٹس