ایران میں کرونا وائرس کیسے پہنچ گیا؟ایرانی حکام کا حیران کن دعویٰ


ایرانی حکام کا دعویٰ ہے کہ ایران میں کرونا وائرس پاکستان ، افغانستان اور چین سے غیرقانونی طریقِ کارسےایران میں داخل ہونے والے افراد کے ذریعے پھیلا ۔
تفصیلات کے مطابق ایران میں کرونا وائرس کے جان لیوا وار ہنوزجاری یے۔ تازہ ترین اعداد وشمار کے مطابق مزید چار ایرانی شہری کروناوائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوگئے ہیں، دوسری جانب بحرین اور کویت میں بھی کرونا وائرس کا ایک ایک کیس سامنے آگیاہے۔کویتی اور بحرینی حکام کے مطابق یہ مریض حال ہی میں ایران سے واپس آئے تھے۔
فرانسیسی خبررساں ادارے نے کے مطابق پارلیمانی ترجمان اسداللہ عباسی نے بتایا ہے کہ ایران میں مزید چار افراد کرونا وائرس کی وجہ سے ہلاک ہوگئے ہیں جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد بارہ ہوگئی ہے جبکہ اب تک47افراد میں اس وائرس کی تصدیق کردی گئی ہے ۔اسداللہ کے مطابق ہلاکتوں اور متاثرہ افراد کی یہ تعداد وزیر صحت کی جانب سے پارلیمنٹ میں بتائی گئی ہے۔
عباسی کا دعویٰ ہے کہ ان کے ملک میں کرونا وائرس پاکستان ، افغانستان اور چین سے غیر قانونی طور پر ایران آنے والوں کی وجہ سے پھیلا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس وائرس سے مرنے والوں میں ایک تاجر بھی شامل ہے جو اپنے کاروبار کے سلسلہ میں کئی بار چین کا سفر کرچکا تھا۔
یاد رہے چین میں کرونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 2ہزار442ہوگئی ہے جبکہ 77,000 لوگوں میں اس وائرس کی موجودگی کی تصدیق کی گئی ہے جبکہ افغانستان میں ابھی ایک کیس کی تصدیق کی گئی ہے، جبکہ خدا کا شکر ہے کہ پاکستان میں تاحال کوئی تصدیق شدہ کیس سامنے نہیں آیا۔ 


Comments

Popular posts from this blog

اٹارنی جنرل انور منصور نے استعفیٰ دے دیا

راناثںاء اللہ کے زیر استعال گاڑی علیم خان کے نام نکلی

لاہور ہائیکورٹ کا پی ایس ایل میچز کے دوران ٹریفک جام کا نوٹس