خصوصی افراد کے لئے مختص پانچ فیصد ملازمتوں کے کوٹے پر عمل درآمد کے لئے جلد سیل قائم کیا جائے گا،سید قاسم نوید قمر



سید قاسم نوید قمر نے کہا ہے کہ خصوصی افراد کے لئے مختص پانچ فیصد ملازمتوں کے کوٹے پر عمل درآمد کے لئے  جلد سیل قائم کیا جائے گا۔
وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے محکمہ بحالی خصوصی افراد سندھ سید قاسم نوید قمر نے کہا ہے کہ محکمہ بحالی خصوصی افراد سندھ میں خصوصی افراد کے لئے ملازمتوں کے مختص پانچ فیصد جاب کوٹہ پر عمل درآمد کروانے کے لئے ایک خصوصی سیل قائم کرنے جا رہا ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ سرکاری اور نجی شعبے میں خصوصی افراد کے لئے ملازمت کے لئے پانج فیصد کوٹے پر اس کی اصل روح کے مطابق عملدرآمد کروایا جاسکے۔
یہ بات انہوں نے منگل کو اپنے دفتر میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ڈائریکٹر محکمہ بحالی خصوصی افراد غلام نبی نظامانی ، ایڈوکیٹ شبیر شاہ ، عمیر احمد اور دیگر اسٹیک ہولڈرز بھی اس میٹنگ میں موجود تھے۔


Comments

Popular posts from this blog

اٹارنی جنرل انور منصور نے استعفیٰ دے دیا

راناثںاء اللہ کے زیر استعال گاڑی علیم خان کے نام نکلی

لاہور ہائیکورٹ کا پی ایس ایل میچز کے دوران ٹریفک جام کا نوٹس