Posts

Showing posts from February, 2020

امن معاہدے کے بعد امریکی صدر کا جلد طالبان قیادت سے ملاقات کا اعلان

Image
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان میں تحریک طالبان کے ساتھ طے پائے تاریخی سمجھوتے کو افغانستان میں جنگ کے خاتمے کی طرف اہم قدم قرار دیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ وہ جلد ہی طالبان کی قیادت سے ملاقات کریں گے۔ العربیہ کے مطابق ہفتے کوایک بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے طالبان کے ساتھ ایک تاریخی معاہدے پر دستخط کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ طالبان سے ڈیل طویل ترین جنگ کے خاتمے کی راہ ہموار کرے گی،  وہ بہت جلد طالبان رہ نماؤں سے ذاتی طور پر ملاقات کریں گے۔ امریکی صدر نے وائٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ انھیں یقین ہے کہ طالبان امن کے لیے تیار ہیں، لیکن ساتھ ہی تنبیہبھی کی کہ اگر اس طالبان نے معاہدے کی پاسداری نہیں کی تو ہم اس سے پیچھے ہٹ جائیں گے۔ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکی فوج کے انخلاء کے بعد افغانستان کے ہمسایہ ممالک کو اس معاہدے کے بعد وہاں استحکام برقرار رکھنے میں مدد کرنی چاہیئے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ افغان فریقین کے مابین آئندہ ہونے والے مذاکرات ابتدائی معاہدے سے کہیں زیادہ پیچیدہ ہوں گے لیکن ٹرمپ کا کہنا ہے کہ انہیں انہیں یقین ہے کہ یہ مذاکرات

دنیامداخلت کرے ورنہ 20کروڑبھارتی مسلمانوں کے بنیادپرست بننے کاخدشہ ہے ۔...وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر خبردار کردیا

Image
بھارتی دارالحکومت نئی دلی میں مسلمانوں کے قتل عام کیخلاف وزیراعظم عمران خان ایک بار پھر میدان میں  آگئے، ان کا کہنا ہے کہ دلی میں پولیس اورآر ایس ایس جتھوں نے مسلمانوں کا قتل عام کروایاگیا کروایاگیا ے ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پرانہوں نے کہا ریاستی سرپرستی میں ہونے والی اس دہشت گردی سے نئی دلی میں20کروڑمسلمانوں کے اسی طرح بنیادپرست بننے کاخدشہ ہے جس طرح مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض فورسز کی زیادتیوں کی وجہ سے نوجوان بنیاد پرست بن گئے۔بھارتی قابض فوج نے تقریباً ایک لاکھ کشمیریوں کو شہید کیا ہے۔ عمران خان نے مزید کہا کہ میں کئی بار واضح کرچکا ہوں کہ جب تک بین الاقوامی برادری مداخلت نہیں کرے گی یہ صورتحال نہ صرف اس خطے کیلئے بلکہ پوری دنیاکیلئےتباہ کن ثابت ہوگی   ۔ واضع رہے کہ اتوار اور پیر کو بھارتی دارالحکومت  نئی  دہلی میں انتہا پسند ہندو جتھوں نے مسلمان بستیوں پر حملے کرکے 34افراد کو شہید اور درجنوں کو زخمی کردیا ۔ اس دوران مسلمانوں کی املاک جلائی گئیں،مساجد کی بے حرمتی کی گئی اور لوٹ مار کا بازار گرم کیاگیا۔ اس دوران پولیس اہلکار وہاں ی

’اٹلی کی وجہ سے 14 اور ایران سے 11 ملکوں میں کرونا وائرس پھیلا‘ ڈبلیو ایچ او کے سربراہ کا انکشاف

Image
ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈ روز کا کہنا ہے کہ چین میں کرونا وائرس کے کیسز میں کمی آئی ہے تاہم بیرون ممالک ان میں اضافہ تشویشناک ہے، اٹلی کی وجہ سے 14 اور ایران کی وجہ سے 11 ممالک میں کرونا وائرس منتقل ہوچکا ہے۔ کرونا وائرس کے حوالے سے روزانہ کی اپ ڈیٹ دیتے ہوئے ڈاکٹر ٹیڈ روز نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران چین میں کووِڈ 19 کے 329 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، یہ تعداد گزشتہ ایک ماہ کی کم ترین ہے۔ انہوں نے بتایا کہ چین میں مجموعی طور پر 78 ہزار 959 لوگوں میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 2 ہزار 791 ہوچکی ہے۔ چین کے علاوہ کرونا وائرس 49 ممالک تک پھیل چکا ہے جہاں اس کے 4 ہزار 351 کنفرم کیسز سامنے آئے ہیں اور ہلاکتوں کی تعداد 67 ہوگئی ہے۔ ڈبلیو ایچ او کے سربراہ نے بتایا کہ جمعرات کے روز ڈنمارک، ایسٹونیا، لتھوانیا، نیدر لینڈز اور نائجیریا وہ ممالک تھے جن میں کرونا وائرس کا پہلا کیس رپورٹ ہوا ہے، ان تمام کیسز کا تعلق اٹلی سے ہے۔ ڈاکٹر ٹیڈ روز کے مطابق اٹلی سے 14 ممالک میں کرونا وائرس کے 24 کیسز منتقل ہوئے ہیں جبکہ ایران سے

حکومت نےایکشن لے لیا، 5 کا ماسک 120 میں فروخت کرنے والے دکاندار دھرلیے گئے۔

Image
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 5 روپے والا ماسک 120 روپے میں فروخت کرنے والے دکاندار کو دھر لیا گیا۔ اسلام آباد کی انتظامیہ کی جانب سے وفاقی دارالحکومت میں 2 ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے جس کے تحت فیس ماسک کی زائد قیمت پر فروخت پر پابندی عائد ہے۔ سیکٹر ای الیون میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ایک میڈیکل سٹور پر چھاپہ مارا گیا جہاں ملزم 5 روپے والا فیس ماسک 120 روپے میں فروخت کر رہا تھا، انتظامیہ نے ملزم کو فوری طور پر گرفتار کرلیا۔ خیال رہے کہ کرونا وائرس کی پاکستان میں تصدیق ہونے کے بعد سے ملک کے مختلف شہروں میں ناجائز منافع خوروں کی چاندی ہوگئی ہے۔ بڑے شہروں میں میڈیکل سٹورز مالکان نے فیس ماسک کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ کردیا ہے ، بعض جگہوں پر ماسک کے پیکٹ کی قیمت 80 روپے سے بڑھا کر 450 روپے تک کردی گئی ہے لہذا اس سلسلے میں حکومت نے ناجائز منافع خوروں کے خلاف کاروائی کا آغاز اسلام آباد سے کر دیا ہے۔

پاکستان میں کرونا وائرس داخل، عوام کرونا وائرس کے شبے پر ہیلپ لائن 1166 پر رابطہ کریں، 2 مریضوں میں تصدیق ، 15 مشتبہ کیسز موجود ہیں: ڈاکٹر ظفر مرزا

Image
معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ 2 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے، ان میں سے ایک کا تعلق کراچی اور دوسرے کا اسلام آباد سے ہے، دونوں مریضوں کا گزشتہ دنوں کے دوران جن لوگوں سے بھی رابطہ ہوا ہے ان کے ٹیسٹ بھی کیے جارہے ہیں ، ایک شخص کے رابطے میں رہنے والے تمام افراد کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں جبکہ دوسرے مریض کے رابطے کے افراد کے ٹیسٹ جاری ہیں، اس وقت ملک کے مختلف حصوں میں 15 مشتبہ مریض موجود ہیں، اگر کسی کو بھی کرونا کا شک ہو تو وہ فوری طور پر ہماری ہیلپ لائن 1166 پر رابطہ کرے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کے ہمراہ کوئٹہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لوگوں کو یہ پتا ہونا چاہیے کہ ہمیں نہ تو بلا ضرورت پریشان ہونا چاہیے اور نہ ہی ہیجان پیدا کرنا چاہیے، سب سے زیادہ ضروری چیز احتیاط ہے، اگر آپ چین یا ایران سے سفر کرکے پاکستان آئے ہیں تو خدارا ڈاکٹر سے رابطہ کریں ، یا اگر آپ کسی ایسے شخص کو جانتے ہیں جو ان 2 ممالک سے سفر کرکے آئے ہیں ان میں کوئی علامت پائی جاتی ہے تو ان کے بارے میں ہماری ہیلپ لائن1166 پر رابطہ کریں ۔

پنجاب کابینہ کی جانب سے ضمانت میں توسیع نہ ملنے پر نواز شریف نے پاکستان واپسی کا فیصلہ کرلیا ہے، زرائع

Image
شریف فیملی کےذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کو تمام رپورٹس مہیا کرنے کے باوجود انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ فیملی سے گفتگو کرتے ہوئے نوازشریف نے کہا کہ میری بیماری کو سیاست کیلئے استعمال کیا جارہا ہے. نواز شریف نے ضمانت کینسل ہونے کی صورت میں پاکستان واپس جانے کے انتظامات کرنے کی ہدایت کردی ہے، خاندانی زرائع

خصوصی افراد کے لئے مختص پانچ فیصد ملازمتوں کے کوٹے پر عمل درآمد کے لئے جلد سیل قائم کیا جائے گا،سید قاسم نوید قمر

Image
سید قاسم نوید قمر نے کہا ہے کہ خصوصی افراد کے لئے مختص پانچ فیصد ملازمتوں کے کوٹے پر عمل درآمد کے لئے  جلد سیل قائم کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے محکمہ بحالی خصوصی افراد سندھ سید قاسم نوید قمر نے کہا ہے کہ محکمہ بحالی خصوصی افراد سندھ میں خصوصی افراد کے لئے ملازمتوں کے مختص پانچ فیصد جاب کوٹہ پر عمل درآمد کروانے کے لئے ایک خصوصی سیل قائم کرنے جا رہا ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ سرکاری اور نجی شعبے میں خصوصی افراد کے لئے ملازمت کے لئے پانج فیصد کوٹے پر اس کی اصل روح کے مطابق عملدرآمد کروایا جاسکے۔ یہ بات انہوں نے منگل کو اپنے دفتر میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ڈائریکٹر محکمہ بحالی خصوصی افراد غلام نبی نظامانی ، ایڈوکیٹ شبیر شاہ ، عمیر احمد اور دیگر اسٹیک ہولڈرز بھی اس میٹنگ میں موجود تھے۔

چین کمزور نظام صحت رکھنے والے ممالک کو مدد فراہم کرے گا، چینی وزارتِ خارجہ کااعلان۔

Image
چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ چین کمزور نظام صحت رکھنے والے ممالک کی وبائی مرض سے بچاؤ اورکنٹرول کرنیکی صلاحیت کو مضبوط کرنے کے لئے اپنی صلاحیت کے مطابق مدد کرے گا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق چینی وزرات خارجہ کے ترجمان ژاولی جیان نے عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ایڈھانوم گبریسئیس کے افریقی یونین(اے یو) کے وزراصحت کے اجلاس سے ویڈیو خطاب سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا۔ٹیڈروس نے کہا تھا کہ عالمی ادارہ صحت کو کمزور نظام صحت  کےحامل ممالک میں نوول کرونا وائرس کے پھیلاو کے حوالے سے تاحال تشویش لاحق ہے انہوں نے بین الاقوامی برادری سے اس حوالے سے انتہائی کم تیاری رکھنے والے ممالک کی مدد کا مطالبہ کیاتھا۔  ژاو نے کہا کہ کووڈ-19 پھوٹنے سے ابتک چینی حکومت اور عوام نے جامع ترین،سخت اورتدارک بچاؤ کے مکمل اقدامات اٹھائے ہیں جن کے تسلیم شدہ شواہد سے قابل قدر اثرات سامنے آئے ہیں۔ ٹیڈروس کا حوالہ دیتے ہوئے ژاو نے کہا کہ چین نے اس وائرس کو اپنے ملک اور دیگر ممالک میں پھیلنے سے روکنے کے لئے موثر اقدامات اٹھائے جس سے دنیا کو اس وبا کے لئے تیاری کرنے کا ایک موقع

پاکستان گرے لسٹ سے نہیں نکل سکتا جب تک امریکہ نہ چاہے، ہمیں چاہیے کہ ۔ ۔ ۔ “پاکستان کے سابق وزیر داخلہ نے خبردار کردیا

Image
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے چیئرمین سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ امریکی صدر کا گجرات میں مسلمانوں کے قاتل مودی کے ساتھ کھڑا ہونا امریکی عوام سمیت انسانیت کی توہین ہے، انہیں بھارت جانے سے پہلے پاکستان آنا چاہیے تھا، وہ پاکستان جس نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان گنت قربانیاں دی ہیں،جب تک امریکہ نہ چاہے پاکستان گرے لسٹ سے نہیں نکل سکتا ہے،امریکہ و طالبان مذاکرات میں پاکستان اپنا کردار ایف اے ٹی ایف گرے لسٹ سے نکالنے سے مشروط کرے۔پیر کو کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو میں سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ افسوس ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج گجرات گئے جہاں مودی نے مسلمانوں کا قتل عام کیا تھا اور گجرات میں مسلمانوں کے قتل عام، ظلم و بربریت کی وجہ سے مودی پر امریکہ جانے کی پابندی تھی جبکہ آج امریکی صدر کا گجرات میں مسلمانوں کے قاتل مودی کے ساتھ کھڑا ہونا امریکی عوام سمیت انسانیت کی توہین ہے۔ سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف گرے لسٹ سے پاکستان تب تک نہیں نکل سکتا جب تک امریکہ سے ہماری ڈیل نہ ہو جائے، گرے لسٹ میں ہونے کی وجہ سے پاکستان کی معیشت تباہ ہو رہی ہے جبکہ امریکہ و طالبان

امریکا بھارت کے ساتھ کیا ڈیل کرنے جارہاہے؟ ڈونلڈٹرمپ نے بڑااعلان کردیا

Image
امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ دوروزہ دورے پر بھارت میں موجود ہیں جہاں بھارتی حکومت کی جانب سے ان کیلئے ایک بہت بڑی تقریب کاانعقاد کیاگیا جس میں نہ صرف بھارت کے روائتی ثقافتی رنگ نظر آئے بلکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پسندیدہ موسیقی کی دھنیں بھی بجائی گئیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جہاں امریکی صدر نے دیگر کئی امور پر بات کی وہیں انہوں نے امریکااور بھارت کے درمیان دفاعی معاہدے کا بھی ذکر کیا،انہوں نے کہا وہ دنیا بھرمیں اپنے اتحادیوں کو مضبوط کررہے ہیں اور اس سلسلے میں وہ کل بروز منگل بھارت کے ساتھ تین ارب ڈالرز کے دفاعی معاہدے کرنے والے ہیں۔ اس دورے کا مقصد بیان کرتے ہوئےامریکی صدر نے کہا کہ امریکا بھارت کے ساتھ اپنادفاعی تعاون جاری رکھے گا۔امریکا بھارت کو اس سیارے کے بہترین اور خوفناک فوجی آلات پیش کرنا چاہتا ہے ۔ انہوں نے کہا ہم سب سے عظیم ہتھیار بناتے ہیں اور اب ہم بھارت کے ساتھ ڈیل کرنے والے ہیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نیا کمرشل شہر آباد کرنے کا منصوبہ ،وزیراعظم نے منصوبے کی منظوری دیدی

Image
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نیا کمرشل شہر آباد کرنے کا منصوبہ ،وزیراعظم نے منصوبے کی منظوری دیدی وزیراعظم عمران خان نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نیا کمرشل شہر آباد کرنے کے منصوبے کی منظوری دیدی ہے۔  میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد میں پہلی مرتبہ کمرشل اراضی دگنی کردی جائے گی،ایف 9 پارک کے سامنے منصوبے کیلئے 170 کنال اراضی مختص کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، جدید تعمیرات پر مبنی کمرشل سٹی عالمی طرز پر تعمیر کیاجائے گا،نیوبلیوایریا منسوبے سے ابتدائی طور پر حکومت کو25 سے 30 ارب روپے ملیں گے ۔ جبکہ خبر کے مطابق حکومت آمدنی کا کچھ حصہ نیا پاکستان ہاﺅسنگ منصوبے میں استعمال کرے گی ،رقم بے گھر اور غریب افراد کیلئے سستے گھروں کی تعمیر پر خرچ ہوگی ،اسلام آباد میں معاشی سرگرمیوں کو نمایاں فروغ ملے گا۔

ایران میں کرونا وائرس کیسے پہنچ گیا؟ایرانی حکام کا حیران کن دعویٰ

Image
ایرانی حکام کا دعویٰ ہے کہ ایران میں کرونا وائرس پاکستان ، افغانستان اور چین سے غیرقانونی طریقِ کارسےایران میں داخل ہونے والے افراد کے ذریعے پھیلا ۔ تفصیلات کے مطابق ایران میں کرونا وائرس کے جان لیوا وار ہنوزجاری یے۔ تازہ ترین اعداد وشمار کے مطابق مزید چار ایرانی شہری کروناوائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوگئے ہیں، دوسری جانب بحرین اور کویت میں بھی کرونا وائرس کا ایک ایک کیس سامنے آگیاہے۔کویتی اور بحرینی حکام کے مطابق یہ مریض حال ہی میں ایران سے واپس آئے تھے۔ فرانسیسی خبررساں ادارے نے کے مطابق پارلیمانی ترجمان اسداللہ عباسی نے بتایا ہے کہ ایران میں مزید چار افراد کرونا وائرس کی وجہ سے ہلاک ہوگئے ہیں جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد بارہ ہوگئی ہے جبکہ اب تک47افراد میں اس وائرس کی تصدیق کردی گئی ہے ۔اسداللہ کے مطابق ہلاکتوں اور متاثرہ افراد کی یہ تعداد وزیر صحت کی جانب سے پارلیمنٹ میں بتائی گئی ہے۔ عباسی کا دعویٰ ہے کہ ان کے ملک میں کرونا وائرس پاکستان ، افغانستان اور چین سے غیر قانونی طور پر ایران آنے والوں کی وجہ سے پھیلا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس وائرس سے مرنے والوں میں ایک تاجر بھی شامل ہے

PHA اور TDCP کے اشتراک سے راولپنڈی سے اسلام آباد ڈبل ڈیکر بس سروس کا آغاز مارچ میں متوقع

Image
ایم ڈی TDCP اور مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب و چیئرمین پی ایچ اے راولپنڈی آصف محمود نے ڈبل ڈیکر بس کے ٹرمینل، سائیٹس اور روٹ کا دورہ کیا۔ڈبل ڈیکر بس سروس کے آغاز کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی سے بھی میٹنگ کی گئی جس میں مشیر وزیر اعلیٰ، ایم ڈی TDCP، ڈی جی پی ایچ اے راولپنڈی اور دیگر افسران نے شرکت کی۔ میٹنگ میں سیاحت کے فروغ کے حوالے سے نئے سیاحتی مقامات کی نشاندہی، ADPسکیم میں سیاحت کے فروغ پر تبادلہ خیال ہوا۔ اس موقع پر مشیر وزیر اعلیٰ نے کہا جڑواں شہروں میں ڈبل ڈیکر بس سروس کے آغاز کا مقصد سیاحت کا فروغ اور دیگر ممالک سے آئے سیاحوں کی دونوں شہروں کے تاریخی اور سیاحتی مقامات تک آسان رسائی کو ممکن بنانا ہے۔ ڈبل ڈیکر بس سروس علامہ اقبال پار ک سے شروع کی جائے گی جو کہ فیض آباد سے ہوتے ہوئے فیصل مسجد، چڑیا گھر، دامن ِ کوہ اور سیدپور گاؤں سے ہوتے ہوئے پارلیمنٹ ہاؤس، سپریم کورٹ،لوک ورثہ اور نیشنل میوزیم پہنچے گی اور وہاں سے شکرپڑیاں سے ہوتے ہوئے براستہ فیض آباد علامہ اقبال پارک واپس پہنچے گی اس دوران یہ چاند تارہ، چائنہ سنٹر، سرینا ہوٹل اور سینٹورس مال سے ہوتے ہوئے گزرے گی۔ ڈب

خیبر پختون خوا کے علاقے بنیر میں پہاڑی تودا گرنے سے 9 افرد ہلاک، کئی زخمی

Image
خیبر پختونخوا کے ضلع بنیر میں کان پر پہاڑی تودا گرنے سے  نو افراد ہلاک جبکہ سات زخمی ہوئے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے طابق مقامی پولیس نے تصدیق کی ہے کہ لاشوں اور زخمیوں کو بنیر کے مقامی ڈگر ہسپتال میں پہنچا دیا گیا ہے جبکہ دیگر افراد کو نکالنے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق جس جگہ پہاڑی تودا گرا ہے وہاں موجود افراد کی تعداد بیس سے پچیس کے درمیان بنتی ہے جو زیادہ تر مزدور اور ٹرک ڈرائیورز تھے۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا صدارتی ریفرنس میں موُقف سامنے آگیا

Image
صدر، وزیر اعظم، معاون خصوصی، وزیر قانون کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی درخواست جمع کرا دی گئ۔  جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے سنیچر کو سپریم کورٹ میں جواب جمع کراتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ان کے خلاف صدارتی ریفرنس بدنیتی پر مبنی ہے، اسے کالعدم قرار دیا جائے اور صدر، وزیر اعظم، وزیر اعظم کے معاون خصوصی، وزیر قانون اور اٹارنی جنرل سمیت غیر قانونی جاسوسی کے عمل میں ملوث افراد کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔ سپریوم کورٹ کے جج کے مطابق فیض آباد دھرنا نظرثانی کیس کے بعد ان پر الزامات لگائے گئے۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے جواب میں کہا ہے کہ ان کے خلاف لگائے گئے الزامات غلط ثابت ہونے پر اس عمل میں تمام ملوث افراد کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کی جائے۔ تحریری جواب میں کہا گیا کہ’ایسے تمام افراد کے خلاف فوجداری مقدمات قائم کیے جائیں جنھوں نے سپریم کورٹ کے جج اور ان کے خاندان کے افراد کی غیر قانونی طریقوں سے جاسوسی کی اور ان سے متعلق زاتی معلومات کو افشاں کیا۔‘ جواب میں کہا گیا ہے کہ اگر اثاثہ جات ریکوری یونٹ ہی غیر قانونی قرار دیا گیا تو پھر اس کی بنیاد پر کھڑی کی تما

کورونا وائرس کی وبا پر قابو پانے کے امکانات کم ہوتے نظر آ رہے ہیں، عالمی ادارہ صحت

Image
عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس ایڈہانوم  نے کورونا وائرس کے ایسے کیسز پر تشویش کا اظہار کیا ہے جن کا چین سے براہِ راست یا دیگر تصدیق شدہ کیسز سے کوئی واضح تعلق نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا ’یہ امکان کہ اس وائرس پر قابو پا لیا جائے گا ’کم‘ ہوتا جا رہا ہے۔ یہ بیان ایران میں اس وائرس سے ہونے والی دو نئی ہلاکتوں کی تصدیق کے بعد سامنے آیا ہے۔ ایران میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد چار ہو گئی ہے۔ ایرانی محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ یہ وائرس شاید ایران کے تمام شہروں میں پہلے سے موجود تھا۔ چین کے بعد 26 ممالک میں اس وائرس کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 1152 ہو چکی ہے اور مجموعی طور پر آٹھ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ اس میں جنوبی کوریا میں ہلاک ہونے والے دو افراد بھی شامل ہیں۔ چین میں ہونے والی اموات اور جاپان کی کروز شپ کے علاوہ کورونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسز کی سب سے بڑی تعداد جنوبی کوریا میں موجود ہے۔ 32 برطانوی اور دوسرے یورپی مسافروں کو لے جانے والی ایک پرواز جاپان سے روانہ ہو گئی ہے اور سنیچر کو انگلینڈ میں لینڈ کرنے والی ہے۔ چین کا کہنا ہے کہ وائرس سے متا

بہت ہوگیا اب کوئی چیز مہنگی نہیں ہو گی، عمران خان

Image
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بہت ہوگیا اب کوئی چیز مہنگی نہیں ہو گی، بجلی گیس بھی مہنگی نہیں کی جائے گی،مزید ٹیکسز بھی عائد نہیں کیے جائیں گے، آٹے ، چینی ، گھی، اور دالوں سے متعلق بھی اپنی حکمت بنا لی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں 16 نکاتی ایجنڈا پرغورکیا گیا، کمشنرایس ای سی پی کی تعیناتی کاایجنڈاموخر کر دیا گیا، احساس پروگرام میں ارکان پارلیمنٹ کو شامل کرنے سے متعلق بریفنگ موخرکردی گئی۔ وزیراعظم نے ریلیف پیکج کے بعد اشیاء کی قیمتوں کی مسلسل مانیٹرنگ کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ میٹا بولزم ڈس آرڈرکے شکار بچوں کے والدین کی فریاد سنی گئی، وزیراعظم نے بچوں کی زندگی بچانے والی غذا کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ بچوں کی لائف سیونگ غذا کی امپورٹ پر عائدپابندی ختم کی جائے۔ قیمتوں میں واضح کمی کیلئے اقدامات کیے جائیں۔ اجلاس میں حکومت نے آٹے ، چینی ، گھی، اور دالوں سے متعلق بھی اپنی حکمت بنا لی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے سختی سے ہدایت کی ہے کہ بہت ہوگیا اب کوئی چیز مہنگی نہیں

اگلے ماہ پٹرول کی قیمتوں میں 10 روپے کمی کا امکان

Image
تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں تاریخی کمی ہوئی جسکے بعد قیمت 53 ڈالر فی بیرل تک آ گئی ہے، اسی وجہ سے آئندہ ماہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں10 روپے فی لٹرتک کمی کا امکان یے   ذرائع کا کہنا ہے کہ برنٹ آئل مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 58 ڈالر45 سینٹ اورکروڈ آئل مارکیٹ میں 53 ڈالر44 سینٹ فی بیرل ہو گئی ہے۔ گزشتہ دوماہ کی نسبت عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں 17 ڈالرفی بیر ل تک کمی آئی ہے، جس کے باعث آئندہ ماہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے فی لیٹرتک کمی کاامکان ہے۔ اس وقت پاکستان میں پٹرول کی قیمت 116.6 روپے فی لٹر ہے، کمی کے بعد قیمت 106 روپے فی لیٹر ہونے کا امکان ہے۔

ٹڈی دٙلّ کے ممکنہ حملے سے نمٹنے کے لئے چین نے قبل از وقت انتظام کر لیا، انوکھی فوج باڈر پر تعینات۔

Image
پاکستان اور بھارت سے آنے والے ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے چین نے تازہ دم بطخوں کا دستہ بارڈر پر تعینات کردیا ہے۔ مشترکہ دشمن پاکستان اور بھارت میں تباہی مچانے کے بعد چین کی جانب بڑھنا شرو ع ہو گیاہے لیکن چین اس ممکنہ تباہی سے نبرد آزما ہونے کے لیے بارڈر پر بطخوں کا دستہ تعینات کرچکا ہے ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ایوا ینگ نامی خاتون نے بتا یا کہ پاکستان اور بھارت کی جانب سے4کھرب ٹڈی دل چین کی جانب بڑھ رہے ہیں جس کے خاتمے کے لیے چین نے خصوصی طور پر تربیت یافتہ ایک لاکھ بطخیں بارڈر پر لگا دی ہیں ۔ہر ایک بطخ دن میں 400ٹڈی دل کھاتی ہے ۔

آٹا و چینی بحران میں حکومت کے ہاتھ صاف نہیں، وزیراعظم ہاوُس پر چھاپہ مارنا چائیے،شہباز شریف

Image
پاکستان مسلم لیگ نوازپ کے صدر اور قومی  اسمبلی میں قائد حزبِ اختلاف میاں شہبازشریف نے کہا ہے کہ آٹا چینی سکینڈل پر حکومتی خاموشی اعتراف جرم ہے، تحقیقاتی رپورٹ چھپا کر عمران خان نے آٹاچینی سکینڈل میں مل اپندوستوں کو این آر او دیا ہے۔  بیان میں میاں شہباز شریف نے کہا کہ آٹاچینی میں کس نے کمائی کی؟ یہ بحران کیوں پیدا ہوا؟ ان سوالات کا اب تک جواب نہیں آیا، پابندی تھی توبرآمد کیوں ہوئی؟ کن حکومتی شخصیاا ت نے گندم چینی پر اربوں کمائے، قوم جواب کی منتظر ہے، تحقیقاتی رپورٹ چھپا کر عمران خان نے آٹاچینی سکینڈل میں ملوث اپنے دوستوں کو این آر او دیا ہے۔انہوں نے کہاکہ تحقیقاتی رپورٹ سامنے نہ آنے سے حکومتی شخصیات کا ملوث درست ثابت ہوا،آٹے چینی کے سمگلروں کی گرفتاری کے لئے وزیراعظم ہاوس پر بھی چھاپہ مارا جائے تو صاف پتہ چل جائے گا،رپورٹ چھپائی جائے تو صاف ہے کہ حکومت کے ہاتھ صاف نہیں۔انہوں نے کہاکہ آٹے، گندم اور چینی کی چوری، ذخیرہ اندوزی اور منافع خوری میں ملوث کرداروں کو سامنے لانا ہو گا،قوم کو آٹا، چینی، ٹیکس، قرض چوری کا حساب دئیے بغیر آپ کی جان خلاسی نہیں ہوگی،رپورٹ سامنے نہ لاکر نیازی صاحب

کرونا وائرس کے بارے میں سازشی نظریات پر چین کی پر زور تنقید

Image
چین کے وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ نوول کرونا وائرس کے بارے میں سازشی نظریات پھیلا نے والے افراد کی بری نیت عیاں ہے اور ایسے لوگ مضحکہ خیز جہالت کا شکار ہیں،بعض مغربی افراد اور ذرائع ابلاغ یہ کہہ رہے ہیں کہ نوول کرونا وائرس کا تعلق چین کے حیاتیاتی جنگی پروگرام سے ہو سکتا ہے اور یہ لیب سے خارج ہونے والا حیاتیاتی ہتھیار ہے۔ چینی وزارت خارجہ کےترجمان گینگ شوانگ نےآن لائن نیوزبریفنگ میں کہا کہ ہمیں امید ہےکہ بین الاقوامی برادری وائرس کیخلاف جنگ کی طرح سازشی نظریات اور سیاسی وائرسوں سے نمٹنے کیلئے بھی ہمارے ساتھ مل کر کام کرتی رہے گی۔گینگ نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے متعدد مرتبہ کہا ہے کہ اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ہے کہ کرونا وائرس کسی تجربہ گاہ میں تیار کیا گیا یا حیاتیاتی ہتھیاروں کی تیاری کی وجہ سے وجود میں آیا۔دنیا کے معروف طبی ماہرین کا بھی یہ خیال ہے کہ لیبارٹری رسا یا حیاتیاتی ہتھیاروں کی تیاری جیسے الزامات کی کوئی سائنسی بنیاد نہیں ہے۔گینگ کا کہنا تھا کہ ایک مستند بین الاقوامی میڈیکل جریدے دی لانسیٹ نے صحت عامہ کے شعبہ سے تعلق رکھنے والے دنیا کے 27 ماہر سا

وزیراعظم کا اٹارنی جنرل کے مستعفی ہونے پر ردِعمل

Image
پاکستان کے اٹارنی جنرل انور منصور کے مستفٰی ہونے پر وزیراعظم نے کہاکہ، عدلیہ اور اداروں کا احترام کرتے ہیں،کسی نے بھی ڈسپلن کی خلاف ورزی کی تو سخت کاروائی ہو گی۔وزیراعظم  نے پارٹی ترجمانوں کو بھی ہدایات جاری کر دیں۔ انور منصور نے استعفیٰ صدر مملکت کو بھیج دیا ہے۔اٹارنی جنرل انور مسعود کے مستعفیٰ ہونے سے قبل وزیراعظم عمران خان کی قانونی ٹیم کے ارکان سے ملاقات کی۔ملاقات میں فروغ نسیم،شہزاد اکبر اور علی ظفر موجود تھے۔ملاقات کے دوران انور مسعود کے استعفی سے قبل مشاورت کی گئی،وزیراعظم کے زیر صدارت قانونی ٹیم کے اجلاس میں اٹارنی جنرل سے استعفی لینے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس حوالے سے وزیراعظم کا کہنا ہے کہ عدلیہ اور اداروں کا احترام کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آزاد عدلیہ کے اداروں کا احترام کرتے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے پارٹی ترجمانوں کی بھی ہدایت کی ہے کہ کوئی بھی عدلیہ کے حوالے سے بیان نہیں دے گا،عدلیہ کے حوالے سے بیان بازی برداشت نہیں کی جائے گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ کسی نے بھی ڈسپلن کی خلاف ورزی کی تو سخت کاروائی ہو گی۔ وزیر قانون فروغ نسیم اور معاون خصوصی شہزاد اکبر نے تصدیق کرتے ہو

راناثںاء اللہ کے زیر استعال گاڑی علیم خان کے نام نکلی

Image
پی ٹی آئی رہنما عبدالعلیم خان نے گاڑی فروخت کی تھی،گاڑی دوسرے نام پر تاحال ٹرانسفر نہ ہوسکی مسلم لیگ ن کے رہنما راناثناء اللہ کے زیر استعمال گاڑی علیم خان کے نام نکل آئی۔تفصیلات کے مطابق آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں نیب آفس آمد کے وقت راناثناءاللہ کے زیر استعمال گاڑی پی ٹی آئی کے سینئر رہنما عبدالعلیم خان کے نام پر ہے۔  محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی موٹر رجسٹریشن اتھارٹی کے ریکارڈ کے مطابق وائٹ کلر کی لینڈ کروزر کی 2014ء میں رجسٹریشن کی گئ تھی۔   گاڑی کو ایل ای بی 2491 نمبر الاٹ کیا گیا ۔۔ راناثناء اللہ سے جب گاڑی کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے بتایا کہ مجھے معلوم نہیں کہ گاڑی علیم خان کی ہے یہ تو میرے دوست مالک نواز نے مجھے چند دنوں کے لیے دی ہے کیونکہ میری گاڑی اینٹی نارکوٹکس فورس کے قبضے میں ہیں۔کوشش کر رہا ہوں کہ میری گاڑی مجھے جلد ہی مل جائے جب کہ پی ٹی آئی کے سینئر رہنما عبداعلیم خان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ گاڑی علیم خان کی ہی مالکیت تھی مگر کچھ ماہ قبل یہ گاڑی فروخت کر دی تھی۔ جس نے یہ گاڑی خریدی،اس نے اپنے نام ٹرانسفر نہیں کرائی،ان سے کہا ہے کہ فوری گاڑی

پشاور ہائی کورٹ نے ملازمین کے انٹرنیٹ استعمال کرنے پر پابندی لگا دی

Image
پشاور ہائی کورٹ نے ملازمین کے انٹرنیٹ استعمال کرنے پر پابندی لگا دی۔ تفصیلات کے مطابق پشاور ہائیکورٹ ملازمین کے سوشل میڈیا نیٹ روکس استعمال کرنے پر پابندی لگا دی گئی ہے، ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے پشاور ہائیکورٹ اور ماتحت عدالتوں میں افسر اور ملازمین ڈیوٹی کے دوران سوشل میڈیا کا استعمال نہیں کر سکیں گے۔میڈیا پر سیاسی ، نامناسب پوسٹ کرنے پر کارروائی کی جائے گی۔متعلقہ عدالتوں کو مراسلہ  بھی جاری کر دیا، یہ بات بھی قابل غور رہے عملے کے بے جا انٹرنیٹ استعمال کرنے کی شکایت درج کی گئی تھی ، جس پر جسٹس وقار سیٹھ نے برہمی کااظہار کرتے ہوئے انٹرنیٹ کے استعمال کو محدود کرنے کا حکم جاری کر دیا ۔ جسٹس وقار سیٹھ کے حکم نامے سے تمام تر متعلقہ عدالتوں کو مراسلے کے ذریعے آگاہ کردیا گیا ہے۔ کہا گیا ہے کہ میڈیا پر سیاسی ، نامناسب پوسٹ کرنے پر کارروائی کی جائے گی ۔ واضح رہے اس سے قبل  آئی جی پنجاب شعیب دستگیر نے پولیس افسروں کو سوشل میڈیا پر اپنی یونیفارم والی تصاویر شیئر کرنے سے منع کرد یا تھا ۔جاری کردہ مراسلے میں ہدایت کی گئی کہ سوشل میڈیا پر اگرکسی کی یونیفارم میں تصاویر ہیں تو وہ اسے ہ

پاکستان میں کرونا وائرس کا مشتبہ کیس، مبینہ مریض کا تعلق کس شہر سے ہے اور اب وہ کہاں ہے؟

Image
پاکستان میں کرونا وائرس کا مشتبہ کیس سامنے آگیا،مبینہ مریض کراچی سے ہے۔صوبائی محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ دنوں چین سے واپس آنے والے ایک پاکستانی نوجوان میں ایسی علامات ظاہر ہوئی ہیں جن کے بارے گماں ہوتا ہے کہ وہ کرونا وائرس میں مبتلا ہوسکتا ہے۔ اسی خدشے کے پیش نظر بائیس سالہ طالب علم کوڈاو یونیورسٹی اسپتال میں داخل کردیاگیاہے۔ جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ ڈاکٹرز نے مریض کے جسم سے حاصل کئے گئے نمونے کاابتدائی جائزہ لیا تو وہ تشویش میں مبتلا ہوگئے اور مریض کو تنہا رکھا جبکہ مزید تصدیق کیلئے نمونے قومی ادارہ برائے صحت اسلام آباد روانہ کر دیئے ہیں۔ جیو نیوز کے ذرائع کے مطابق قومی ادارہ برائے صحت اسلام آباد سے رپورٹ آنے کے بعد ہی حتمی طور پر کچھ کہا جاسکے گا تاہم اس وقت تک مریض کو اکیلا رکھا جائے گااور اس ضمن میں تمام احتیاطی اقدامات کیے جارہے ہیں۔ واضح رہے کہ چین سے پھیلنے والے اس موذی وائرس کی دنیا کے بیس سے زیادہ ممالک میں تصدیق ہوئی ہے۔ اس سے قبل پاکستان میں بھی کئی مشتبہ کیسز سامنے آئے لیکن خوش قسمتی سے کسی بھی مریض میں اس کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔

وفاقی حکومت نےاٹارنی جنرل انور منصور خان کے بیان سے لاتعلقی کااعلان کردیا ،متفرق درخواست سپریم کورٹ میں جمع

Image
  وفاقی حکومت نے اٹارنی جنرل انور منصور خان کے بیان سے لاتعلقی کااعلان کردیا،وفاقی حکومت نے متفرق درخواست سپریم کورٹ میں جمع کرادی۔ تفصیلات کے مطابق 2صفحات پر مشتمل متفرق درخواست صدارتی ریفرنس کیس میں دائر کی گئی ہے ،درخواست میں کہاگیا ہے کہ انور منصور خان نے 18 فروری کو غیر ضروری زبانی بیان دیا،وفاقی حکومت اٹارنی جنرل کے بیان پر لاتعلقی کا اعلان کرتی ہے،درخواست میں مزیدکہاگیاہے کہ وفاقی حکومت عدلیہ کا بہت احترام کرتی ہے،حکومت ملک میں  قانون کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے

سیاحت اور میزبانی کے بعد پاکستان ایک اورفہرست میں بھی بازی لے گیا۔

Image
امریکا کے معروف میگزین’ سی ای او ورلڈ‘نے پاکستان کورہائش کیلئے دنیا کا سستا ترین ملک قرار دے دیاجبکہ بنگلہ دیش جنوبی ایشیا کا مہنگا ترین اور سوئٹزرلینڈ کو دنیا کا مہنگا ترین ملک قرار دیا گیاہے۔ سی ای اوورلڈ دنیا کے امیر ترین اور اعلیٰ سطح کے پروفیشنلز کا ایک میگزین ہے جس کے قارئین میں دنیا کے معروف چیف ایگزیکٹوز آفیسرز شامل ہیں ۔میگزین کے مطابق پاکستان رہائش کیلئے دنیا کا سب سے زیادہ افورڈ ایبل یعنی کم قیمتوں والا ملک ہے۔ پاکستان کے مقابلے میں افغانستان ، بھارت، شام ، ازبکستان اور تیونس میں مہنگائی زیادہ ہے۔ میگزین کی جاری کردہ فہرست میں یورپین ممالک مہنگے ترین ممالک میں اوپر کے درجوں پر فائز ہیں جبکہ اگر بیس مہنگے ترین ممالک کی بات کی جائے تو پہلے نو ممالک یورپ ہی کے ہیں جبکہ ان میں پانچ ایشیا ئی،دو دو ممالک کیربیبیئن اوراوشینیاکے جبکہ ایک ایک شمالی امریکااور افریقہ کا ملک شامل ہے۔ ضرور پڑھیں: نوازشریف نے آپریشن سے قبل کیا چیز اپنے خاندان والوں کے حوالے کر دی؟ جانئے رہنے کے حساب سے دنیا کا مہنگا ترین ملک سوئٹزرلینڈ ہے اس کے بعد ناروے،آئس لینڈ، جاپان، ڈنمارک ،باہماس ، ل

بشریٰ بی بی کے بیٹے کی لاہور ہائی کورٹ میں طلبی کا نوٹس جاری۔

Image
 افراد کو اغوا کرنے اور 15 ملین کے الزام میں خاتون اول کے بیٹے ابراہیم مانیکا کو 24 فروری کوطلب کر لیا گیا خاتون اول بشریٰ بی بی کے بیٹے کو لاہور ہائی کورٹ نے 24 فروری کو طلب کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ابراہیم پر الزام ہے کہ اس نے پولیس اہلکاروں سے ساتھ مل کر 2 افراد کو اغوا کیا تھا جس کے بعد ان سے 15 ملین کا مطالبہ کیا تھا۔ ابراہیم خاتون اول کی پہلی شادی سے پانچ بچوں میں سے ایک ہیں جن پر الزام لگایا گیا ہے کہ انہوں نے دو پولیس اہلکاروں کے ساتھ مل کر دو افراد کو اغوا کیا تھا۔ لاہور ہائی کورٹ نے ابراہیم کو 24 فروری کو طلب کیا ہے ۔ یاد رہے کہ ابراہیم خاتون اول بشریٰ بی بی کی پہلی شادی سے ان کے بیٹے ہیں۔بشریٰ بی بی نے پہلی شادی خاور مانیکا سے کی تھی جس سے ان سے 5 بچے ہیں۔بعد میں عمران خان اور بشریٰ بی بی نے 18 فروری 2018 کو ایک دوسرے سے شادی کی تھی جس کے بعد انہیں وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ساتھ دیکھا گیا ہے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر حیدر کلیم نامی ایک صارف نے ٹویٹ کی تھی کہ وزیراعظم عمران خان کے سوتیلے بیٹے نے میرے بھائی کو اس وقت سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جب ان

سابق وزیر اعظم نواز شریف کا آپریشن سے قبل اہم شخصیات سمیت سینئر صحافیوں سے ملاقات کا امکان

Image
سابق وزیراعظم نے آپریشن سے قبل اپنے ساتھ پیش آنے والے تمام حالات واقعات، سیاسی معاملات کو تحریری شکل دے دی نواز شریف نے آپریشن سے قبل اپنے ساتھ پیش آنے والے تمام حالات واقعات کو تحریری شکل دے دی ہے،وہ اس حوالے سے سینئر صحافیوں سے ملاقات بھی کر سکتے ہیں۔معروف صحافی اظہر جاوید نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ نواز شریف نے اپنے ساتھ پیش آنے والے تمام حالات و واقعات اور سیاسی معاملات کو تحریری شکل دے دی ہے۔ انہوں نے تمام دستاویزات کو اپنے خاندان کے حوالے کر دیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف اگلے چند دنوں میں اہم شخصیات سے ملاقات کا ارادہ رکھتے ہیں جس میں سینئر صحافی بھی شامل ہوں گے۔ذرائع کے مطابق 24 فروری کو نواز شریف کا آپریشن کیا جاتا ہے تو وہ اپنے ساتھ ہونے والے واقعات کے بارے میں بات کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔تاہم سابق وزیراعظم میاں نواز شریف مریم نواز کے لندن پہنچنے تک آپریشن کے لیے تیار نہیں ہیں لیکن ان کی والدہ شمیم بی بی انہیں منانے کی کوشش میں مصروف ہیں۔24 فروری کو سابق وزیر اعظم کے آپریشن کے امکان ہے۔سابقہ وزیراعظم میاں نواز شریف کی صحت بدستور خراب ہے۔ نواز شریف کو دل کے ع

اٹارنی جنرل انور منصور نے استعفیٰ دے دیا

Image
پاکستان کے اٹارنی جنرل انور منصور نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ انور منصور نے استعفیٰ صدر مملکت کو بھیج دیا جس کے بعد ان کا کہنا تھا کہ مجھ سے پاکستان بار کونسل نے استعفیٰ کا مطالبہ کیا تھا۔ پاکستان بار کونسل نے اٹارنی جنرل انور منصور اور وزیر قانون فروغ نسیم کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی تھی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیس کے دوران اٹارنی جنرل بیرسٹر انور منصور کے مبینہ متنازع بیان پر پاکستان بار کونسل نے اٹارنی جنرل انور منصور اور وزیر قانون فروغ نسیم کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی تھی۔ سپریم کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں اٹارنی جنرل کی طرف سے ججز پر لگائے گئے الزامات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اٹارنی جنرل کے الزام سے یہ بات عیاں ہوتی ہے کہ ججز کی جاسوسی کا عمل اب بھی جاری ہے، اٹارنی جنرل نے جان بوجھ کرکھلی عدالت میں یہ بات کہی، اور اگر اس بیان میں صداقت ہوتی تو اٹارنی جنرل 133 دن تک خاموش نہ بیٹھتے، اٹارنی جنرل کا بیان سپریم کورٹ کو دبائو میں لانے، دھمکانے اوربلیک میل کرنے کی کوشش ہے گزشتہ روز سپریم کورٹ کی جانب سے اٹارنی جن

حکومت کے خلاف تحریک چلانے کے لئے بلاول بھٹو مسلم لیگ ن کی امداد کے منتظر

Image
پیپلز پارٹی تنہا کچھ نہیں کر سکتی، اسے مسلم لیگ نواز کی ضرورت ہے، اس بات کا اعتراف خود بلاول بھٹو نے کر لیا۔ حکومت  کے خلاف تحریک چلانے کے لئے پاکستا ن پیپلز پارٹی کو مسلم لیگ کی ضرورت ہے۔اسی موضوع پر بات کرتے ہوئے تجزیہ نگار سمیع ابراہیم کا کہنا تھا بلاول بھٹو اس وقت مسلم لیگ ن کی طرف دیکھ رہے ہیں کیونکہ انہیں سمجھ نہیں آ رہی کہ وہ کس طرف جائیں۔ بلاول بھٹو کے بارے میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ اس وقت سیاسی کشمکش کا شکار ہیں ، مولانا فضل الرحمان کی طرف جاتے ہیں تو انہیں مذہبی انتہاپسند کہاجاتا ہے، اگر مولانا فضل الرحمان سے اتحاد نہیں کرتے تو کہا جاتا ہے کہ اپوزیشن متحد نہیں ہے۔ انہی تمام صورتحال پر بات کرتے ہوئے سمیع ابراہیم کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو مسلم لیگ ن کی قیادت کے منتظر ہیں۔ واضع رہے کہ گزشتہ روز میڈیا سے بات کرتے ہوئے خود بلاول بھٹو نے بھی اس بات کا اعتراف کیا تھا کہ وہ چاہتے ہیں کہ ن لیگ کی قیادت لندن سے واپس آ کر اپنا سیاسی کرداد ادا کریں۔ بلاول بھٹو کا اس پر کہنا تھا کہ میں خود کچھ نہیں کر سکتا، اپوزیشن کو ایک ساتھ ہو کر چلنا ہو گا۔ اسی بیان پر بات کرت

ایف اے ٹی ایف کے اجلاس میں بھارت کو منہ کی کھانا پڑی، بھارتی مدعے پر اجلاس کے اراکین کا ردعمل جان کر آپ کا دل بھی خوش ہوجائے گا

Image
ایف اے ٹی ایف اجلاس میں پاکستان کا نام بلیک لسٹ میں ڈالنے کی کوشش پر بھارت کو منہ کی کھانا پڑی۔ مسعود اظہر کے جس مدعے پر بھارت اچھل رہا تھا اجلاس کے اراکین نے اسی مدعے کو بری طرح مسترد کردیا۔ ایف اے ٹی ایف سے نکلنے یا نہ نکلنے کا فیصلہ آج ہوگا۔    ذرائع کے مطابق فائیننشل ایکشن ٹاسک فورس کا اجلاس پیرس میں جاری ہے جس میں پاکستان کا پانچ رکنی وفد وفاقی وزیر برائے ریونیوحماد اظہر کی قیادت میں شرکت کررہاہے۔ وفدمیں ڈائریکٹرجنرل فنانشل مانیٹرنگ یونٹ، وزارت خارجہ کے ڈی جی اور وزارت خزانہ کے لیگل ایڈوائزر بھی شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق بھارت کی جانب سے مسعود اظہرکے معاملے کو بارباراچھالنے کی کوشش کی گئی تاہم ارکان نے رائے دی کہ پاکستان موثر اقدامات کررہا ہے اور اس کے کئی اقدامات لائق تحسین ہیں۔ نیوز کے مطابق ارکان نے بھارتی وفد کو مشورہ دیتے ہوئے کہاپاکستان نے مسعود اظہر کیخلاف جو بھی کیا وہ اس کی جمع کرائی گئی رپورٹ میں موجودہے اس کا مطالعہ کرلیں۔ پاکستان کوگرے لسٹ سے وائٹ لسٹ میں لانے کیلئے پندرہ ارکان کی حمایت کی ضرورت ہے تاہم مختلف ممالک سے ملنے والے اشارے بتاتے ہیں کہ پ

عمر اکمل پی ایس ایل 5 سے بھی باہر، پی سی بی نے معتل کر دیا۔

Image
رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے عمر اکمل کو اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت معطل کر دیا ، عمر اکمل پی ایس ایل فائیو سے بھی باہر ہو گئے ۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے اینٹی کرپشن کوڈ کی دفعہ (4.7.1) کے تحت عمر اکمل کو فوری طور پر معطل کر دیا ہے جس کے بعد عمر اکمل اینٹی کرپشن یونٹ کی جانب سے جاری تحقیقات مکمل ہونے تک کرکٹ سے متعلق کسی بھی سرگرمی میں حصہ نہیں لے سکتے،پی سی بی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فی الحال عمر اکمل کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں لہٰذا بورڈ اس معاملے پر مزید کوئی بیان جاری نہیں کرے گا۔ 29 سالہ عمر اکمل کی معطلی خود کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کےلئے بھی بڑا دھچکا ہے ،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو عمر اکمل کے متبادل کھلاڑی کا انتخاب کرنے کا حق حاصل ہے ۔ پی سی بی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فی الحال عمر اکمل کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں لہٰذا بورڈ اس معاملے پر مزید کوئی بیان جاری نہیں کرے گا۔ یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام پاکستان سپر لیگ کا پانچواں ایڈیشن 20 فروری سے شروع ہوگا جسکے تمام میچز پاکستان میں کھیلے جائیں گے اور یہ پہلی مرتبہ ہوگا جب پی ایس ایل کے ت

کروز شپ ڈائمنڈ پرنسز میں مسافر کورونا وائرس کا شکار، 2 ہلاکتوں کی تصدیق۔

ٹوکیو / کروز شپ ڈائمنڈ پرنسز میں سوار کورونا وائرس کے شکار 2 افراد چل بسے۔ جہاز میں سوار مجموعی طور پر وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 620 ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق کئی روز سے روکے گئے کروز شپ ڈائمنڈ پرنسز نامی جہاز میں پہلی دوحلاکتوں کی تصدیق کر دی گئی ہے۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق 2 افراد ہلاک ہوئے ہیں جن میں ایک خاتون شامل ہے۔ اس سے قبل جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو کے جنوب میں یوکوہاما کی بندر گاہ پر لنگر انداز کروز شپ میں کئی دنوں سے روکے گئے ان مسافروں کو جانے کی اجازت دے دی گئی جن کے خون کے نمونوں میں کورونا وائرس نہیں پایا گیا۔ واضح رہے کہ یہ وائرس چین میں گزشتہ برس کے آخر میں سامنے آیا تھا جس سے ابھی تک چین میں 2100 سے زائد افراد ہلاک ہوئے جب کہ 74000 سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں، چین سمیت مختلف ممالک اس وباء سے نبرد آزما ہیں۔ کروز شپ ڈائمنڈ پرنسز میں سوار 600 سے زائد مسافروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق کروز شپ میں 3771 مسافر سوار ہیں۔ کروز کے ایک مسافر کے متاثر ہونے کے بعد کچھ ہی دنوں میں مزید مسافروں میں بھی کورونا وائرس کی

امریکا میں وزیراعظم عمران خان کے نام سے ادارہ چلنے کا انکشاف، قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ۔۔

Image
واشنگٹن امریکا میں وزیراعظم عمران خان کے نام سے ادارہ چلنے کا انکشاف ہوا ہے جس کے بعد پاکستانی سفارت خانے اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ادارے کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔ نجی ٹی وی  چینل اے آر وائی نیوز کے مطابق تحریک انصاف امریکا نے وزیراعظم عمران خان کے نام پر چلائے جانے والے ادارے کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کرلیاہے ۔ پی ٹی آئی نے وضاحت کی کہ اس ادارے کا پارٹی یا عمران خان سے کوئی تعلق نہیں ہے۔جبکہ صدر پی ٹی آئی(امریکا) سجاد برکی کا کہنا ہے کہ تنظیم چلانے والے دبیرترمزی کی پارٹی رکنیت معطل کردی گئی ہے، عمران خان کے نام سے تنظیم کے خلاف قانونی کارروائی کی جارہی ہے ۔عمران خان ڈیویلپمنٹ اکیڈمک ریسرچ کا وزیراعظم سے کوئی تعلق نہیں، ادارے کے اہلکاروں کو عمران خان کے نام پر چندہ جمع کرنے سے روک دیا گیا ہے“ ۔