Posts

Showing posts from 2020

صوبہ جنوبی پنجاب کے مطلق اجلاس میں بہاولپورمیں سیکرٹریٹ بنانے کی مخالفت کرنے والوں کے نام سامنے آگئے

Image
وزیراعظم عمران خان کی جانب سے جنوبی پنجاب صوبے کا سیکرٹریٹ بہاولپور میں بنانے کے فیصلے کی اجلاس میں موجود چند اراکین اسمبلی نے مخالفت کی تاہم وزیراعظم نے مخالفت کے باجود سیکرٹریٹ بہاولپور میں بنانے کا فیصلہ کیا۔ نجی ٹی وی سما نیوز نے دعویٰ کیاہے کہ اجلاس میں شریک وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، جہانگیرترین، اسحاق خاکوانی اور بہاولپور ہی سے رکن قومی اسمبلی بننے والے سمیع الحسن گیلانی کی طرف سے بہاولپور میں سیکرٹریٹ بنانے کی مخالفت کی۔جب کہ  سمیع اللہ چودھری، طارق بشیر چیمہ اور خسرو بختیار نے بہاولپور ہی میں صوبے کا سیکرٹریٹ بنانے کی حمایت کی ہے۔ سما نیو ز نے یہ بھی وضاحت کی ہے کہ ایڈیشنل آئی جی اور چیف سیکرٹری کے عارضی طور پر دفاتر ملتان اور بہاولپور میں الگ الگ بنائے جا رہے ہیں جیسے ہی بہاولپور میں سیکرٹریٹ کی تعمیر اور دیگر مراحل مکمل ہوجائیں گے دونوں افسران بہاولپور ہی میں بیٹھیں گے۔ یاد رہے کہ حکومت نے جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کےلئے بل لانے کا اعلان کردیا۔بل لانے کا فیصلہ وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں ہوا۔اس حوالے سے پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہ

حکومت کے عورت مارچ کے نعروں پر اعتراضات ، سماجی کارکن ماروی سرمد حکومت پر پھٹ پڑی

Image
 حکومت کے عورت مارچ کے نعروں پر اعتراضات ، سماجی کارکن ماروی سرمد حکومت پر پھٹ پڑی اظہارجذبات کا حق آئین نے دیا ہے، اپنے نعروں سے کسی  شخص کو اشتعال نہیں دلانا چاہتے ۔ ماروی سرمد   تفصیلات کے مطابق سماجی کارکن ماروی سرمد کا کہنا ہے کہ  اظہارجذبات کا حق آئین نے دیا ہے، اپنے نعروں سے کسی شخص کو اشتعال نہیں دلانا چاہتے۔ کسی قسم کی قانونی خلاف ورزی  بھی نہیں کررہے۔ اس سے  سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام دیتے ہوئے سماجی کارکن ماروی سرمد کا کہنا تھا کہ مجھے قتل اور عصمت دری کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ کچھ لوگوں نے میرا فون نمبر اور ای میل سوشل میڈیا پر لیک کردیا ہے، خواتین اور اسلامی ثقافت کے خود ساختہ محافظ مجھے پیغامات بھیج رہے ہیں جو دھمکیوں سے بھرے ہوئے ہیں۔ انکا مزید کہنا تھا کہ مجھے دھمکیاں مل رہی ہیں کہ میرے ساتھ ؛ہر طرح کی جنسی زیادتی کی جائیگی۔دوسری جانب خلیل ارحمان قمر نے اعتراف کرلیا ہے کہ نجی ٹی شو میں نازیبا الفاظ استعمال نہیں کرنے چاہیے تھے۔ انھوں نے کہا کہ چند خواتین کو کلچر کو ہائی جیک نہیں کرنے دونگا، میں خواتین کے

طلاق یافتہ اور ایڈز زدہ عورتیں گھروں سے ایڈز پھیلانے کے لیے باہر نکلیں گی،میں درخواست کرتا ہوں کہ عورتیں باہر نہ نکلیں۔ مفتی عابد مبارک

Image
’میرا جسم میری مرضی‘ کی مہم کو لے کر اس وقت سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھڑ چکی ہے جب کہ اس معاملے پر ڈرامہ رائٹر خلیل الرحمان کی خاتون ماروی سرمد کے حوالے سے کی گئی گفتگو کے بعد تو ایک نیا تنازع کھڑا ہو گیا ہے۔’میرا جسم میری مرضی‘ کی مہم کے حوالے سے لوگوں کی مختلف آراء دیکھنے میں آ رہی ہے۔یہاں تک کہ ’میرا جسم میری مرضی‘ اب ٹی چینل کے پروگرامز کا بھی موضوع بن چکا ہے۔ سینئر صحافیوں کے مطابق اس مہم کے پیچھے غیر ملکی طاقتیں ملوث ہیں جو باقاعدہ عورت مارچ کے لیے فنڈنگ کر رہی ہے۔اسی موضوع کے اثرات پر گفتگو کرتے ہوئے لائیو شو کے دوران علی سلیم( بیگم نوازش علی جو کہ خود ایک متازعہ شخصیت رہ چکے ہیں) اور مفتی عابد مبارک کے درمیان لڑائی ہو گئی۔ علی سلیم نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں لڑکے اور لڑکی کے اکٹھے گھومنے پھرنے کو معیوب سمجھا جاتا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے انسان کو بنایا ہی ایسا ہے کہ وہ مخالف جنس کے لیے کشش رکھتا ہے۔ جس پر مفتی عابد مبارک نے برملا کہا کہ اللہ تعالیٰ نے انسان کو یہ گناہ کرنے کے لیے نہیں بنایا بلکہ انسان کے لیے کچھ حدود مقرر کی گئی ہیں۔ اسکے علاوہ ع

لاہور ہائیکورٹ کا پی ایس ایل میچز کے دوران ٹریفک جام کا نوٹس

Image
میچز کی وجہ سےسارا لاہور بند ہوجاتا ہے،آئندہ سماعت پرواضح پلان کیساتھ نہ آئےتوپی ایس ایل پرحکم امتناعی جاری کردیں گے:جسٹس شاہد کریم لاہور ہائیکورٹ نے پی ایس ایل5 کے میچز کے دوران ٹریفک جام کا نوٹس لے لیا۔پی ایس ایل کے تمام میچز کا پاکستان میں انعقاد جہاں بہت سے لوگوں کے لیے مقام راحت ہے تو وہیں مقام زحمت بھی بن گیا۔ ٹورنامنٹ کے میچز کے دوران بدترین ٹریفک جام ہونے کا لاہور ہائیکورٹ نے بھی نوٹس لے لیا۔معزز عدالت نےپاکستان کرکٹ بورڈ اور سی ٹی او کو جوڈیشل واٹر کمیشن کیساتھ میٹنگ کر کے آئندہ سماعت پلان پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ گھنٹوں گھنٹوں ٹریفک جام رہتی ہے، میں خود تین بار ٹریفک میں پھنسا ہوں۔ اپنی تو خیر ہے لیکن جو ہزاروں شہری پی ایس ایل میچز کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہوتے ہیں وہ اہم ہیں۔ پی ایس ایل ۵ کے باعث ماحولیاتی آلودگی میں بھی اضافہ ہو رہا ہے اور ان میچز کی وجہ سے ہی سارا لاہور بند ہو جاتا ہے۔ حکومت کو خیال ہی نہیں کہ کروڑوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔ میچز کرانے کا یہ مطلب نہیں ماحولیاتی آلودگی کو نہ د

یہ فیمنزم برابری کا متقاضی ہے یا برتری کا؟ تحریر از عائشہ عارف

Image
حالیہ ایک تنازعہ دو لوگوں کے مابین شروع ہوا  اور اب تک کئی متاثرین تک پہنچ چکا ہے۔ ایسے متاثرین جو زبردستی متاثر ہونا چاہ رہے ہیں اور آگے بڑھ بڑھ کر مہوش نامی ایک دو ٹکے کی عورت کا بدلہ لے رہے ہیں اس شخص سے جس نے مہوش کی یہ قیمت لگائی۔  گزشتہ سال عورت مارچ میں فختلف  فحش پوسٹرز میں ایک پوسٹر جو مرکزِ تنازعہ بنا " میرا جسم میری مرضی" ۔ یہ سلوگن کافی عرصہ زیرِ تنازعہ رہا تھا تاہم کچھ عرصہ قبل تک یہ تنازعہ دوسرے موضوعات کی وجہ سے پسِ منظر میں چلا گیا تھا لیکن حال  ہی میں عورت مارچ کے حوالے سے آن ایئر نجی ٹی وی کے ایک شو میں "میرا جسم  میری مرضی” پر خلیل الرحمان قمر بات کر رہے تھے کہ جس کے دوران ماروی سرمد مشتعل ہوئیں اور خلیل الرحمان بھی آپے سے باہر ہوگئے۔اس میں کوئی دو رائے نہیں کے کوئی بھی کسی کی ہتک کرنے کا حق نہیں رکھتا اور گالی دینے والے پڑھے لکھوں پر پورا معاشرہ مشتعل و افسردہ  ہوتا ہے لیکن اس حوالے سے ہمدردی کی مستحق محض عورت نہیں ہے بلکے مرد بھی برابر عزتِ نفس رکھتے ہیں،بلکہ مرد و عورت سے بالاتر ہر انسان کے لئے یہ اصول لاگو ہوتے ہیں۔۔۔ مجھے یقین ہے کہ م

وزیر اعظم عمران خان نے کاروباری برادری کو بڑی خوشخبری سنا دی

Image
وزیرِاعظم عمران خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کاروباری برادری کو ہر ممکنہ سہولت اور سازگار ماحول فراہم کرنے کے لئے پر عزم ہے،کیپٹیو پاور اور ویلنگ کے حوالے سے نظام کو سہل اور آسان بنایا جائے اور اس عمل کے لئے منظوریوں کی مدت کا تعین کیا جائے۔ وزیراعظم آفس کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا، جو کہ خصوصی اقتصادی زونز کے قیام کے حوالے سے اپروول بورڈ کا پانچواں اجلاس تھا۔ اجلاس میں قائد ایوان سینیٹ شبلی فراز، وزیر توانائی عمر ایوب، وزیر منصوبہ بندی اسد عمر، مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد، وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان، وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان، معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوش عاشق اعوان، معاون خصوصی ندیم افضل چن، چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ زبیر گیلانی، صوبائی وزیر خزانہ خیبر پختونخوا تیمور سلیم جھگڑا، صوبائی وزیر صنعت پنجاب میاں محمد اسلم اورمتعلقہ وفاقی و صوبائی محکموں کے سینئر افسران شریک تھے۔ اجلاس میں صوبہ بلوچستان، صوبہ سندھ، صوبہ خیبر پختونخوا اور صوبہ پنجاب میں مخت

نواز شریف کی بیماری پر سیاست کون کر رہا ہےدراصل؟فردوس عاشق اعوان نے ن لیگی قیادت پر بجلیاں گرا دیں۔

Image
وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ نوازشریف کی بیماری پر حکومت نہیں  دراصل(ن)لیگ سیاست کررہی ہے،بلاول بھٹو لاہور کو چھوڑیں،اپنے صوبہ (سندھ)میں مائیک کے پھندے سے قتل کئے گئے صحافی کے خاندان کو انصاف فراہم کریں، بچے قوم کا مستقبل ہیں، معصوم پھولوں کو مسلنے والوں کو سخت سزائیں دینے کیلئے قانون سازی کر لی گئی ہے، بل میں حصہ لینے والی تمام جماعتوں کو مبارکباد پیش کرتی ہوں، حکومت جن اداروں کی نجکاری کرے گی انہیں عالمی قوانین کے مطابق صاف و شفاف طریقہ کار کے تحت پرائیویٹائز کیا جائے گا، ملک کو جن کالی بھیڑوں نے نقصان پہنچایا، عوام کی حمایت سے اداروں میں موجود کالی بھیڑوں کا صفایا کریں گے۔  پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان خزانہ کی ایک ایک پائی عوامی مفاد پر خرچ کر رہے ہیں، ماضی کی حکومتوں میں اپاہج کئے گئے اداروں کو حکومت فعال کر رہی ہے، حکومت جن اداروں کی نجکاری کرے گی انہیں عالمی قوانین کے مطابق صاف و شفاف طریقہ کار کے تحت پرائیویٹائز کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس

لاہورسفاری پارک میں شیروں نے نوجوان کو چیرپھاڑ ڈالا

Image
لاہور کے سفاری پارک میں شیر کے حملے میں ایک لڑکا مارا گیا۔ نجی ٹی وی اے آروائی کے مطابق لڑکے کی عمر سترہ سال بتائی گئی ہے اور وہ شیروں کے علاقے میں گھاس کاٹنے کی غرض سے داخل ہوا تھا جس پر شیروں نے اس پر حملہ کرکے چیر پھاڑ دیا۔ رپورٹ کے مطابق لڑکا گھاس کاٹنے کیلئے شیروں کے حصے مٰیں چلا گیا۔ پارک انتظامیہ کے مطابق فتح سنگھ کا رہائشی بلال دیوار پھلانگ کر شیروں کی کچھار کے قریب گھاس کاٹنے چلا گیاتھا اور شیروں کی آمد پر اسے بھاگنے کا موقع نہیں مل سکا۔ پتہ چلتے ہی پارک انتظامیہ اور پولیس کی بھاری نفری وہاں پہنچ گئی تاہم تب تک بہت دیر ہوچکی تھی اور شیر اسے کھا چکے تھے وہاں اس کی چند ہڈیاں ہی باقی بچیں تھیں۔ افسوسناک واقعہ کی سفاری پارک کی انتظامیہ نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ واضح رہے کہ رائیونڈ روڈ پر واقع سفاری پارک میں جانوروں کے لئے وسیع علاقہ مختص کیا گیا ہے جہاں وہ پنجروں میں کے علاوہ ان سے متصل کھلے علاقے میں بھی آزادانہ گھومتے پھرتے رہتے ہیں۔

اس وقت تک انٹر افغان مذاکرات نہیں ہوں گے جب تک ۔۔“افغان صدر اشرف غنی کے بیان کے بعد طالبان میدان میں آ گئے ، اعلان کر دیا

Image
افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے افغان صدر اشرف غنی کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے واضح اعلان کیا ہے کہ طالبان قیدیوں کی رہائی تک انٹر افغان مذاکرات میں شرکت نہیں کریں گے ۔ تفصیلات کے مطابق دو روز قبل امریکہ اور طالبان کے درمیان امن معاہدہ دوحہ کے مقام پر ہوا جس کے بعد افغان صدرا شرف غنی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امن معاہدے کی اہم شرط سےہی پیچھے ہٹ گئے اور کہا کہ طالبان کے پانچ ہزار قیدیوں کی رہائی کا کوئی وعدہ نہیں کیا ، البتہ طالبان قیدیوں کی رہائی کا معاملہ انٹر افغان مذاکرات کے ایجنڈے میں شامل کیا جاسکتا ہے۔ افغان صدر کے بیان پر اب طالبان کی جانب سے بھی اہم ترین بیان جاری کر دیا گیاہے جس میں کہا گیاہے کہ قیدیوں کی رہائی تک انٹرا افغان مذاکرات نہیں ہوں گے ۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکہ طالبان معاہدے کے مطابق طالبان کے 5 ہزار قیدی 10 مارچ تک رہا ہونے ہیں لیکن افغان صدر نے طالبان قیدیوں کی رہائی کی شرط تسلیم کرنے سے انکار کر دیا تھا ۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھاکہ طالبان کے قیدیوں کا معاملہ افغانستان کے عوام کا حق اور خود ارادیت ہے، جزوی

امن معاہدے کے بعد امریکی صدر کا جلد طالبان قیادت سے ملاقات کا اعلان

Image
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان میں تحریک طالبان کے ساتھ طے پائے تاریخی سمجھوتے کو افغانستان میں جنگ کے خاتمے کی طرف اہم قدم قرار دیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ وہ جلد ہی طالبان کی قیادت سے ملاقات کریں گے۔ العربیہ کے مطابق ہفتے کوایک بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے طالبان کے ساتھ ایک تاریخی معاہدے پر دستخط کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ طالبان سے ڈیل طویل ترین جنگ کے خاتمے کی راہ ہموار کرے گی،  وہ بہت جلد طالبان رہ نماؤں سے ذاتی طور پر ملاقات کریں گے۔ امریکی صدر نے وائٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ انھیں یقین ہے کہ طالبان امن کے لیے تیار ہیں، لیکن ساتھ ہی تنبیہبھی کی کہ اگر اس طالبان نے معاہدے کی پاسداری نہیں کی تو ہم اس سے پیچھے ہٹ جائیں گے۔ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکی فوج کے انخلاء کے بعد افغانستان کے ہمسایہ ممالک کو اس معاہدے کے بعد وہاں استحکام برقرار رکھنے میں مدد کرنی چاہیئے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ افغان فریقین کے مابین آئندہ ہونے والے مذاکرات ابتدائی معاہدے سے کہیں زیادہ پیچیدہ ہوں گے لیکن ٹرمپ کا کہنا ہے کہ انہیں انہیں یقین ہے کہ یہ مذاکرات

دنیامداخلت کرے ورنہ 20کروڑبھارتی مسلمانوں کے بنیادپرست بننے کاخدشہ ہے ۔...وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر خبردار کردیا

Image
بھارتی دارالحکومت نئی دلی میں مسلمانوں کے قتل عام کیخلاف وزیراعظم عمران خان ایک بار پھر میدان میں  آگئے، ان کا کہنا ہے کہ دلی میں پولیس اورآر ایس ایس جتھوں نے مسلمانوں کا قتل عام کروایاگیا کروایاگیا ے ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پرانہوں نے کہا ریاستی سرپرستی میں ہونے والی اس دہشت گردی سے نئی دلی میں20کروڑمسلمانوں کے اسی طرح بنیادپرست بننے کاخدشہ ہے جس طرح مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض فورسز کی زیادتیوں کی وجہ سے نوجوان بنیاد پرست بن گئے۔بھارتی قابض فوج نے تقریباً ایک لاکھ کشمیریوں کو شہید کیا ہے۔ عمران خان نے مزید کہا کہ میں کئی بار واضح کرچکا ہوں کہ جب تک بین الاقوامی برادری مداخلت نہیں کرے گی یہ صورتحال نہ صرف اس خطے کیلئے بلکہ پوری دنیاکیلئےتباہ کن ثابت ہوگی   ۔ واضع رہے کہ اتوار اور پیر کو بھارتی دارالحکومت  نئی  دہلی میں انتہا پسند ہندو جتھوں نے مسلمان بستیوں پر حملے کرکے 34افراد کو شہید اور درجنوں کو زخمی کردیا ۔ اس دوران مسلمانوں کی املاک جلائی گئیں،مساجد کی بے حرمتی کی گئی اور لوٹ مار کا بازار گرم کیاگیا۔ اس دوران پولیس اہلکار وہاں ی

’اٹلی کی وجہ سے 14 اور ایران سے 11 ملکوں میں کرونا وائرس پھیلا‘ ڈبلیو ایچ او کے سربراہ کا انکشاف

Image
ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈ روز کا کہنا ہے کہ چین میں کرونا وائرس کے کیسز میں کمی آئی ہے تاہم بیرون ممالک ان میں اضافہ تشویشناک ہے، اٹلی کی وجہ سے 14 اور ایران کی وجہ سے 11 ممالک میں کرونا وائرس منتقل ہوچکا ہے۔ کرونا وائرس کے حوالے سے روزانہ کی اپ ڈیٹ دیتے ہوئے ڈاکٹر ٹیڈ روز نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران چین میں کووِڈ 19 کے 329 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، یہ تعداد گزشتہ ایک ماہ کی کم ترین ہے۔ انہوں نے بتایا کہ چین میں مجموعی طور پر 78 ہزار 959 لوگوں میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 2 ہزار 791 ہوچکی ہے۔ چین کے علاوہ کرونا وائرس 49 ممالک تک پھیل چکا ہے جہاں اس کے 4 ہزار 351 کنفرم کیسز سامنے آئے ہیں اور ہلاکتوں کی تعداد 67 ہوگئی ہے۔ ڈبلیو ایچ او کے سربراہ نے بتایا کہ جمعرات کے روز ڈنمارک، ایسٹونیا، لتھوانیا، نیدر لینڈز اور نائجیریا وہ ممالک تھے جن میں کرونا وائرس کا پہلا کیس رپورٹ ہوا ہے، ان تمام کیسز کا تعلق اٹلی سے ہے۔ ڈاکٹر ٹیڈ روز کے مطابق اٹلی سے 14 ممالک میں کرونا وائرس کے 24 کیسز منتقل ہوئے ہیں جبکہ ایران سے

حکومت نےایکشن لے لیا، 5 کا ماسک 120 میں فروخت کرنے والے دکاندار دھرلیے گئے۔

Image
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 5 روپے والا ماسک 120 روپے میں فروخت کرنے والے دکاندار کو دھر لیا گیا۔ اسلام آباد کی انتظامیہ کی جانب سے وفاقی دارالحکومت میں 2 ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے جس کے تحت فیس ماسک کی زائد قیمت پر فروخت پر پابندی عائد ہے۔ سیکٹر ای الیون میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ایک میڈیکل سٹور پر چھاپہ مارا گیا جہاں ملزم 5 روپے والا فیس ماسک 120 روپے میں فروخت کر رہا تھا، انتظامیہ نے ملزم کو فوری طور پر گرفتار کرلیا۔ خیال رہے کہ کرونا وائرس کی پاکستان میں تصدیق ہونے کے بعد سے ملک کے مختلف شہروں میں ناجائز منافع خوروں کی چاندی ہوگئی ہے۔ بڑے شہروں میں میڈیکل سٹورز مالکان نے فیس ماسک کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ کردیا ہے ، بعض جگہوں پر ماسک کے پیکٹ کی قیمت 80 روپے سے بڑھا کر 450 روپے تک کردی گئی ہے لہذا اس سلسلے میں حکومت نے ناجائز منافع خوروں کے خلاف کاروائی کا آغاز اسلام آباد سے کر دیا ہے۔

پاکستان میں کرونا وائرس داخل، عوام کرونا وائرس کے شبے پر ہیلپ لائن 1166 پر رابطہ کریں، 2 مریضوں میں تصدیق ، 15 مشتبہ کیسز موجود ہیں: ڈاکٹر ظفر مرزا

Image
معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ 2 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے، ان میں سے ایک کا تعلق کراچی اور دوسرے کا اسلام آباد سے ہے، دونوں مریضوں کا گزشتہ دنوں کے دوران جن لوگوں سے بھی رابطہ ہوا ہے ان کے ٹیسٹ بھی کیے جارہے ہیں ، ایک شخص کے رابطے میں رہنے والے تمام افراد کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں جبکہ دوسرے مریض کے رابطے کے افراد کے ٹیسٹ جاری ہیں، اس وقت ملک کے مختلف حصوں میں 15 مشتبہ مریض موجود ہیں، اگر کسی کو بھی کرونا کا شک ہو تو وہ فوری طور پر ہماری ہیلپ لائن 1166 پر رابطہ کرے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کے ہمراہ کوئٹہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لوگوں کو یہ پتا ہونا چاہیے کہ ہمیں نہ تو بلا ضرورت پریشان ہونا چاہیے اور نہ ہی ہیجان پیدا کرنا چاہیے، سب سے زیادہ ضروری چیز احتیاط ہے، اگر آپ چین یا ایران سے سفر کرکے پاکستان آئے ہیں تو خدارا ڈاکٹر سے رابطہ کریں ، یا اگر آپ کسی ایسے شخص کو جانتے ہیں جو ان 2 ممالک سے سفر کرکے آئے ہیں ان میں کوئی علامت پائی جاتی ہے تو ان کے بارے میں ہماری ہیلپ لائن1166 پر رابطہ کریں ۔

پنجاب کابینہ کی جانب سے ضمانت میں توسیع نہ ملنے پر نواز شریف نے پاکستان واپسی کا فیصلہ کرلیا ہے، زرائع

Image
شریف فیملی کےذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کو تمام رپورٹس مہیا کرنے کے باوجود انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ فیملی سے گفتگو کرتے ہوئے نوازشریف نے کہا کہ میری بیماری کو سیاست کیلئے استعمال کیا جارہا ہے. نواز شریف نے ضمانت کینسل ہونے کی صورت میں پاکستان واپس جانے کے انتظامات کرنے کی ہدایت کردی ہے، خاندانی زرائع

خصوصی افراد کے لئے مختص پانچ فیصد ملازمتوں کے کوٹے پر عمل درآمد کے لئے جلد سیل قائم کیا جائے گا،سید قاسم نوید قمر

Image
سید قاسم نوید قمر نے کہا ہے کہ خصوصی افراد کے لئے مختص پانچ فیصد ملازمتوں کے کوٹے پر عمل درآمد کے لئے  جلد سیل قائم کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے محکمہ بحالی خصوصی افراد سندھ سید قاسم نوید قمر نے کہا ہے کہ محکمہ بحالی خصوصی افراد سندھ میں خصوصی افراد کے لئے ملازمتوں کے مختص پانچ فیصد جاب کوٹہ پر عمل درآمد کروانے کے لئے ایک خصوصی سیل قائم کرنے جا رہا ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ سرکاری اور نجی شعبے میں خصوصی افراد کے لئے ملازمت کے لئے پانج فیصد کوٹے پر اس کی اصل روح کے مطابق عملدرآمد کروایا جاسکے۔ یہ بات انہوں نے منگل کو اپنے دفتر میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ڈائریکٹر محکمہ بحالی خصوصی افراد غلام نبی نظامانی ، ایڈوکیٹ شبیر شاہ ، عمیر احمد اور دیگر اسٹیک ہولڈرز بھی اس میٹنگ میں موجود تھے۔

چین کمزور نظام صحت رکھنے والے ممالک کو مدد فراہم کرے گا، چینی وزارتِ خارجہ کااعلان۔

Image
چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ چین کمزور نظام صحت رکھنے والے ممالک کی وبائی مرض سے بچاؤ اورکنٹرول کرنیکی صلاحیت کو مضبوط کرنے کے لئے اپنی صلاحیت کے مطابق مدد کرے گا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق چینی وزرات خارجہ کے ترجمان ژاولی جیان نے عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ایڈھانوم گبریسئیس کے افریقی یونین(اے یو) کے وزراصحت کے اجلاس سے ویڈیو خطاب سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا۔ٹیڈروس نے کہا تھا کہ عالمی ادارہ صحت کو کمزور نظام صحت  کےحامل ممالک میں نوول کرونا وائرس کے پھیلاو کے حوالے سے تاحال تشویش لاحق ہے انہوں نے بین الاقوامی برادری سے اس حوالے سے انتہائی کم تیاری رکھنے والے ممالک کی مدد کا مطالبہ کیاتھا۔  ژاو نے کہا کہ کووڈ-19 پھوٹنے سے ابتک چینی حکومت اور عوام نے جامع ترین،سخت اورتدارک بچاؤ کے مکمل اقدامات اٹھائے ہیں جن کے تسلیم شدہ شواہد سے قابل قدر اثرات سامنے آئے ہیں۔ ٹیڈروس کا حوالہ دیتے ہوئے ژاو نے کہا کہ چین نے اس وائرس کو اپنے ملک اور دیگر ممالک میں پھیلنے سے روکنے کے لئے موثر اقدامات اٹھائے جس سے دنیا کو اس وبا کے لئے تیاری کرنے کا ایک موقع

پاکستان گرے لسٹ سے نہیں نکل سکتا جب تک امریکہ نہ چاہے، ہمیں چاہیے کہ ۔ ۔ ۔ “پاکستان کے سابق وزیر داخلہ نے خبردار کردیا

Image
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے چیئرمین سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ امریکی صدر کا گجرات میں مسلمانوں کے قاتل مودی کے ساتھ کھڑا ہونا امریکی عوام سمیت انسانیت کی توہین ہے، انہیں بھارت جانے سے پہلے پاکستان آنا چاہیے تھا، وہ پاکستان جس نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان گنت قربانیاں دی ہیں،جب تک امریکہ نہ چاہے پاکستان گرے لسٹ سے نہیں نکل سکتا ہے،امریکہ و طالبان مذاکرات میں پاکستان اپنا کردار ایف اے ٹی ایف گرے لسٹ سے نکالنے سے مشروط کرے۔پیر کو کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو میں سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ افسوس ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج گجرات گئے جہاں مودی نے مسلمانوں کا قتل عام کیا تھا اور گجرات میں مسلمانوں کے قتل عام، ظلم و بربریت کی وجہ سے مودی پر امریکہ جانے کی پابندی تھی جبکہ آج امریکی صدر کا گجرات میں مسلمانوں کے قاتل مودی کے ساتھ کھڑا ہونا امریکی عوام سمیت انسانیت کی توہین ہے۔ سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف گرے لسٹ سے پاکستان تب تک نہیں نکل سکتا جب تک امریکہ سے ہماری ڈیل نہ ہو جائے، گرے لسٹ میں ہونے کی وجہ سے پاکستان کی معیشت تباہ ہو رہی ہے جبکہ امریکہ و طالبان

امریکا بھارت کے ساتھ کیا ڈیل کرنے جارہاہے؟ ڈونلڈٹرمپ نے بڑااعلان کردیا

Image
امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ دوروزہ دورے پر بھارت میں موجود ہیں جہاں بھارتی حکومت کی جانب سے ان کیلئے ایک بہت بڑی تقریب کاانعقاد کیاگیا جس میں نہ صرف بھارت کے روائتی ثقافتی رنگ نظر آئے بلکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پسندیدہ موسیقی کی دھنیں بھی بجائی گئیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جہاں امریکی صدر نے دیگر کئی امور پر بات کی وہیں انہوں نے امریکااور بھارت کے درمیان دفاعی معاہدے کا بھی ذکر کیا،انہوں نے کہا وہ دنیا بھرمیں اپنے اتحادیوں کو مضبوط کررہے ہیں اور اس سلسلے میں وہ کل بروز منگل بھارت کے ساتھ تین ارب ڈالرز کے دفاعی معاہدے کرنے والے ہیں۔ اس دورے کا مقصد بیان کرتے ہوئےامریکی صدر نے کہا کہ امریکا بھارت کے ساتھ اپنادفاعی تعاون جاری رکھے گا۔امریکا بھارت کو اس سیارے کے بہترین اور خوفناک فوجی آلات پیش کرنا چاہتا ہے ۔ انہوں نے کہا ہم سب سے عظیم ہتھیار بناتے ہیں اور اب ہم بھارت کے ساتھ ڈیل کرنے والے ہیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نیا کمرشل شہر آباد کرنے کا منصوبہ ،وزیراعظم نے منصوبے کی منظوری دیدی

Image
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نیا کمرشل شہر آباد کرنے کا منصوبہ ،وزیراعظم نے منصوبے کی منظوری دیدی وزیراعظم عمران خان نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نیا کمرشل شہر آباد کرنے کے منصوبے کی منظوری دیدی ہے۔  میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد میں پہلی مرتبہ کمرشل اراضی دگنی کردی جائے گی،ایف 9 پارک کے سامنے منصوبے کیلئے 170 کنال اراضی مختص کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، جدید تعمیرات پر مبنی کمرشل سٹی عالمی طرز پر تعمیر کیاجائے گا،نیوبلیوایریا منسوبے سے ابتدائی طور پر حکومت کو25 سے 30 ارب روپے ملیں گے ۔ جبکہ خبر کے مطابق حکومت آمدنی کا کچھ حصہ نیا پاکستان ہاﺅسنگ منصوبے میں استعمال کرے گی ،رقم بے گھر اور غریب افراد کیلئے سستے گھروں کی تعمیر پر خرچ ہوگی ،اسلام آباد میں معاشی سرگرمیوں کو نمایاں فروغ ملے گا۔

ایران میں کرونا وائرس کیسے پہنچ گیا؟ایرانی حکام کا حیران کن دعویٰ

Image
ایرانی حکام کا دعویٰ ہے کہ ایران میں کرونا وائرس پاکستان ، افغانستان اور چین سے غیرقانونی طریقِ کارسےایران میں داخل ہونے والے افراد کے ذریعے پھیلا ۔ تفصیلات کے مطابق ایران میں کرونا وائرس کے جان لیوا وار ہنوزجاری یے۔ تازہ ترین اعداد وشمار کے مطابق مزید چار ایرانی شہری کروناوائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوگئے ہیں، دوسری جانب بحرین اور کویت میں بھی کرونا وائرس کا ایک ایک کیس سامنے آگیاہے۔کویتی اور بحرینی حکام کے مطابق یہ مریض حال ہی میں ایران سے واپس آئے تھے۔ فرانسیسی خبررساں ادارے نے کے مطابق پارلیمانی ترجمان اسداللہ عباسی نے بتایا ہے کہ ایران میں مزید چار افراد کرونا وائرس کی وجہ سے ہلاک ہوگئے ہیں جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد بارہ ہوگئی ہے جبکہ اب تک47افراد میں اس وائرس کی تصدیق کردی گئی ہے ۔اسداللہ کے مطابق ہلاکتوں اور متاثرہ افراد کی یہ تعداد وزیر صحت کی جانب سے پارلیمنٹ میں بتائی گئی ہے۔ عباسی کا دعویٰ ہے کہ ان کے ملک میں کرونا وائرس پاکستان ، افغانستان اور چین سے غیر قانونی طور پر ایران آنے والوں کی وجہ سے پھیلا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس وائرس سے مرنے والوں میں ایک تاجر بھی شامل ہے

PHA اور TDCP کے اشتراک سے راولپنڈی سے اسلام آباد ڈبل ڈیکر بس سروس کا آغاز مارچ میں متوقع

Image
ایم ڈی TDCP اور مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب و چیئرمین پی ایچ اے راولپنڈی آصف محمود نے ڈبل ڈیکر بس کے ٹرمینل، سائیٹس اور روٹ کا دورہ کیا۔ڈبل ڈیکر بس سروس کے آغاز کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی سے بھی میٹنگ کی گئی جس میں مشیر وزیر اعلیٰ، ایم ڈی TDCP، ڈی جی پی ایچ اے راولپنڈی اور دیگر افسران نے شرکت کی۔ میٹنگ میں سیاحت کے فروغ کے حوالے سے نئے سیاحتی مقامات کی نشاندہی، ADPسکیم میں سیاحت کے فروغ پر تبادلہ خیال ہوا۔ اس موقع پر مشیر وزیر اعلیٰ نے کہا جڑواں شہروں میں ڈبل ڈیکر بس سروس کے آغاز کا مقصد سیاحت کا فروغ اور دیگر ممالک سے آئے سیاحوں کی دونوں شہروں کے تاریخی اور سیاحتی مقامات تک آسان رسائی کو ممکن بنانا ہے۔ ڈبل ڈیکر بس سروس علامہ اقبال پار ک سے شروع کی جائے گی جو کہ فیض آباد سے ہوتے ہوئے فیصل مسجد، چڑیا گھر، دامن ِ کوہ اور سیدپور گاؤں سے ہوتے ہوئے پارلیمنٹ ہاؤس، سپریم کورٹ،لوک ورثہ اور نیشنل میوزیم پہنچے گی اور وہاں سے شکرپڑیاں سے ہوتے ہوئے براستہ فیض آباد علامہ اقبال پارک واپس پہنچے گی اس دوران یہ چاند تارہ، چائنہ سنٹر، سرینا ہوٹل اور سینٹورس مال سے ہوتے ہوئے گزرے گی۔ ڈب

خیبر پختون خوا کے علاقے بنیر میں پہاڑی تودا گرنے سے 9 افرد ہلاک، کئی زخمی

Image
خیبر پختونخوا کے ضلع بنیر میں کان پر پہاڑی تودا گرنے سے  نو افراد ہلاک جبکہ سات زخمی ہوئے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے طابق مقامی پولیس نے تصدیق کی ہے کہ لاشوں اور زخمیوں کو بنیر کے مقامی ڈگر ہسپتال میں پہنچا دیا گیا ہے جبکہ دیگر افراد کو نکالنے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق جس جگہ پہاڑی تودا گرا ہے وہاں موجود افراد کی تعداد بیس سے پچیس کے درمیان بنتی ہے جو زیادہ تر مزدور اور ٹرک ڈرائیورز تھے۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا صدارتی ریفرنس میں موُقف سامنے آگیا

Image
صدر، وزیر اعظم، معاون خصوصی، وزیر قانون کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی درخواست جمع کرا دی گئ۔  جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے سنیچر کو سپریم کورٹ میں جواب جمع کراتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ان کے خلاف صدارتی ریفرنس بدنیتی پر مبنی ہے، اسے کالعدم قرار دیا جائے اور صدر، وزیر اعظم، وزیر اعظم کے معاون خصوصی، وزیر قانون اور اٹارنی جنرل سمیت غیر قانونی جاسوسی کے عمل میں ملوث افراد کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔ سپریوم کورٹ کے جج کے مطابق فیض آباد دھرنا نظرثانی کیس کے بعد ان پر الزامات لگائے گئے۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے جواب میں کہا ہے کہ ان کے خلاف لگائے گئے الزامات غلط ثابت ہونے پر اس عمل میں تمام ملوث افراد کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کی جائے۔ تحریری جواب میں کہا گیا کہ’ایسے تمام افراد کے خلاف فوجداری مقدمات قائم کیے جائیں جنھوں نے سپریم کورٹ کے جج اور ان کے خاندان کے افراد کی غیر قانونی طریقوں سے جاسوسی کی اور ان سے متعلق زاتی معلومات کو افشاں کیا۔‘ جواب میں کہا گیا ہے کہ اگر اثاثہ جات ریکوری یونٹ ہی غیر قانونی قرار دیا گیا تو پھر اس کی بنیاد پر کھڑی کی تما

کورونا وائرس کی وبا پر قابو پانے کے امکانات کم ہوتے نظر آ رہے ہیں، عالمی ادارہ صحت

Image
عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس ایڈہانوم  نے کورونا وائرس کے ایسے کیسز پر تشویش کا اظہار کیا ہے جن کا چین سے براہِ راست یا دیگر تصدیق شدہ کیسز سے کوئی واضح تعلق نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا ’یہ امکان کہ اس وائرس پر قابو پا لیا جائے گا ’کم‘ ہوتا جا رہا ہے۔ یہ بیان ایران میں اس وائرس سے ہونے والی دو نئی ہلاکتوں کی تصدیق کے بعد سامنے آیا ہے۔ ایران میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد چار ہو گئی ہے۔ ایرانی محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ یہ وائرس شاید ایران کے تمام شہروں میں پہلے سے موجود تھا۔ چین کے بعد 26 ممالک میں اس وائرس کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 1152 ہو چکی ہے اور مجموعی طور پر آٹھ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ اس میں جنوبی کوریا میں ہلاک ہونے والے دو افراد بھی شامل ہیں۔ چین میں ہونے والی اموات اور جاپان کی کروز شپ کے علاوہ کورونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسز کی سب سے بڑی تعداد جنوبی کوریا میں موجود ہے۔ 32 برطانوی اور دوسرے یورپی مسافروں کو لے جانے والی ایک پرواز جاپان سے روانہ ہو گئی ہے اور سنیچر کو انگلینڈ میں لینڈ کرنے والی ہے۔ چین کا کہنا ہے کہ وائرس سے متا

بہت ہوگیا اب کوئی چیز مہنگی نہیں ہو گی، عمران خان

Image
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بہت ہوگیا اب کوئی چیز مہنگی نہیں ہو گی، بجلی گیس بھی مہنگی نہیں کی جائے گی،مزید ٹیکسز بھی عائد نہیں کیے جائیں گے، آٹے ، چینی ، گھی، اور دالوں سے متعلق بھی اپنی حکمت بنا لی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں 16 نکاتی ایجنڈا پرغورکیا گیا، کمشنرایس ای سی پی کی تعیناتی کاایجنڈاموخر کر دیا گیا، احساس پروگرام میں ارکان پارلیمنٹ کو شامل کرنے سے متعلق بریفنگ موخرکردی گئی۔ وزیراعظم نے ریلیف پیکج کے بعد اشیاء کی قیمتوں کی مسلسل مانیٹرنگ کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ میٹا بولزم ڈس آرڈرکے شکار بچوں کے والدین کی فریاد سنی گئی، وزیراعظم نے بچوں کی زندگی بچانے والی غذا کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ بچوں کی لائف سیونگ غذا کی امپورٹ پر عائدپابندی ختم کی جائے۔ قیمتوں میں واضح کمی کیلئے اقدامات کیے جائیں۔ اجلاس میں حکومت نے آٹے ، چینی ، گھی، اور دالوں سے متعلق بھی اپنی حکمت بنا لی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے سختی سے ہدایت کی ہے کہ بہت ہوگیا اب کوئی چیز مہنگی نہیں

اگلے ماہ پٹرول کی قیمتوں میں 10 روپے کمی کا امکان

Image
تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں تاریخی کمی ہوئی جسکے بعد قیمت 53 ڈالر فی بیرل تک آ گئی ہے، اسی وجہ سے آئندہ ماہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں10 روپے فی لٹرتک کمی کا امکان یے   ذرائع کا کہنا ہے کہ برنٹ آئل مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 58 ڈالر45 سینٹ اورکروڈ آئل مارکیٹ میں 53 ڈالر44 سینٹ فی بیرل ہو گئی ہے۔ گزشتہ دوماہ کی نسبت عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں 17 ڈالرفی بیر ل تک کمی آئی ہے، جس کے باعث آئندہ ماہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے فی لیٹرتک کمی کاامکان ہے۔ اس وقت پاکستان میں پٹرول کی قیمت 116.6 روپے فی لٹر ہے، کمی کے بعد قیمت 106 روپے فی لیٹر ہونے کا امکان ہے۔

ٹڈی دٙلّ کے ممکنہ حملے سے نمٹنے کے لئے چین نے قبل از وقت انتظام کر لیا، انوکھی فوج باڈر پر تعینات۔

Image
پاکستان اور بھارت سے آنے والے ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے چین نے تازہ دم بطخوں کا دستہ بارڈر پر تعینات کردیا ہے۔ مشترکہ دشمن پاکستان اور بھارت میں تباہی مچانے کے بعد چین کی جانب بڑھنا شرو ع ہو گیاہے لیکن چین اس ممکنہ تباہی سے نبرد آزما ہونے کے لیے بارڈر پر بطخوں کا دستہ تعینات کرچکا ہے ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ایوا ینگ نامی خاتون نے بتا یا کہ پاکستان اور بھارت کی جانب سے4کھرب ٹڈی دل چین کی جانب بڑھ رہے ہیں جس کے خاتمے کے لیے چین نے خصوصی طور پر تربیت یافتہ ایک لاکھ بطخیں بارڈر پر لگا دی ہیں ۔ہر ایک بطخ دن میں 400ٹڈی دل کھاتی ہے ۔

آٹا و چینی بحران میں حکومت کے ہاتھ صاف نہیں، وزیراعظم ہاوُس پر چھاپہ مارنا چائیے،شہباز شریف

Image
پاکستان مسلم لیگ نوازپ کے صدر اور قومی  اسمبلی میں قائد حزبِ اختلاف میاں شہبازشریف نے کہا ہے کہ آٹا چینی سکینڈل پر حکومتی خاموشی اعتراف جرم ہے، تحقیقاتی رپورٹ چھپا کر عمران خان نے آٹاچینی سکینڈل میں مل اپندوستوں کو این آر او دیا ہے۔  بیان میں میاں شہباز شریف نے کہا کہ آٹاچینی میں کس نے کمائی کی؟ یہ بحران کیوں پیدا ہوا؟ ان سوالات کا اب تک جواب نہیں آیا، پابندی تھی توبرآمد کیوں ہوئی؟ کن حکومتی شخصیاا ت نے گندم چینی پر اربوں کمائے، قوم جواب کی منتظر ہے، تحقیقاتی رپورٹ چھپا کر عمران خان نے آٹاچینی سکینڈل میں ملوث اپنے دوستوں کو این آر او دیا ہے۔انہوں نے کہاکہ تحقیقاتی رپورٹ سامنے نہ آنے سے حکومتی شخصیات کا ملوث درست ثابت ہوا،آٹے چینی کے سمگلروں کی گرفتاری کے لئے وزیراعظم ہاوس پر بھی چھاپہ مارا جائے تو صاف پتہ چل جائے گا،رپورٹ چھپائی جائے تو صاف ہے کہ حکومت کے ہاتھ صاف نہیں۔انہوں نے کہاکہ آٹے، گندم اور چینی کی چوری، ذخیرہ اندوزی اور منافع خوری میں ملوث کرداروں کو سامنے لانا ہو گا،قوم کو آٹا، چینی، ٹیکس، قرض چوری کا حساب دئیے بغیر آپ کی جان خلاسی نہیں ہوگی،رپورٹ سامنے نہ لاکر نیازی صاحب

کرونا وائرس کے بارے میں سازشی نظریات پر چین کی پر زور تنقید

Image
چین کے وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ نوول کرونا وائرس کے بارے میں سازشی نظریات پھیلا نے والے افراد کی بری نیت عیاں ہے اور ایسے لوگ مضحکہ خیز جہالت کا شکار ہیں،بعض مغربی افراد اور ذرائع ابلاغ یہ کہہ رہے ہیں کہ نوول کرونا وائرس کا تعلق چین کے حیاتیاتی جنگی پروگرام سے ہو سکتا ہے اور یہ لیب سے خارج ہونے والا حیاتیاتی ہتھیار ہے۔ چینی وزارت خارجہ کےترجمان گینگ شوانگ نےآن لائن نیوزبریفنگ میں کہا کہ ہمیں امید ہےکہ بین الاقوامی برادری وائرس کیخلاف جنگ کی طرح سازشی نظریات اور سیاسی وائرسوں سے نمٹنے کیلئے بھی ہمارے ساتھ مل کر کام کرتی رہے گی۔گینگ نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے متعدد مرتبہ کہا ہے کہ اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ہے کہ کرونا وائرس کسی تجربہ گاہ میں تیار کیا گیا یا حیاتیاتی ہتھیاروں کی تیاری کی وجہ سے وجود میں آیا۔دنیا کے معروف طبی ماہرین کا بھی یہ خیال ہے کہ لیبارٹری رسا یا حیاتیاتی ہتھیاروں کی تیاری جیسے الزامات کی کوئی سائنسی بنیاد نہیں ہے۔گینگ کا کہنا تھا کہ ایک مستند بین الاقوامی میڈیکل جریدے دی لانسیٹ نے صحت عامہ کے شعبہ سے تعلق رکھنے والے دنیا کے 27 ماہر سا

وزیراعظم کا اٹارنی جنرل کے مستعفی ہونے پر ردِعمل

Image
پاکستان کے اٹارنی جنرل انور منصور کے مستفٰی ہونے پر وزیراعظم نے کہاکہ، عدلیہ اور اداروں کا احترام کرتے ہیں،کسی نے بھی ڈسپلن کی خلاف ورزی کی تو سخت کاروائی ہو گی۔وزیراعظم  نے پارٹی ترجمانوں کو بھی ہدایات جاری کر دیں۔ انور منصور نے استعفیٰ صدر مملکت کو بھیج دیا ہے۔اٹارنی جنرل انور مسعود کے مستعفیٰ ہونے سے قبل وزیراعظم عمران خان کی قانونی ٹیم کے ارکان سے ملاقات کی۔ملاقات میں فروغ نسیم،شہزاد اکبر اور علی ظفر موجود تھے۔ملاقات کے دوران انور مسعود کے استعفی سے قبل مشاورت کی گئی،وزیراعظم کے زیر صدارت قانونی ٹیم کے اجلاس میں اٹارنی جنرل سے استعفی لینے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس حوالے سے وزیراعظم کا کہنا ہے کہ عدلیہ اور اداروں کا احترام کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آزاد عدلیہ کے اداروں کا احترام کرتے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے پارٹی ترجمانوں کی بھی ہدایت کی ہے کہ کوئی بھی عدلیہ کے حوالے سے بیان نہیں دے گا،عدلیہ کے حوالے سے بیان بازی برداشت نہیں کی جائے گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ کسی نے بھی ڈسپلن کی خلاف ورزی کی تو سخت کاروائی ہو گی۔ وزیر قانون فروغ نسیم اور معاون خصوصی شہزاد اکبر نے تصدیق کرتے ہو

راناثںاء اللہ کے زیر استعال گاڑی علیم خان کے نام نکلی

Image
پی ٹی آئی رہنما عبدالعلیم خان نے گاڑی فروخت کی تھی،گاڑی دوسرے نام پر تاحال ٹرانسفر نہ ہوسکی مسلم لیگ ن کے رہنما راناثناء اللہ کے زیر استعمال گاڑی علیم خان کے نام نکل آئی۔تفصیلات کے مطابق آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں نیب آفس آمد کے وقت راناثناءاللہ کے زیر استعمال گاڑی پی ٹی آئی کے سینئر رہنما عبدالعلیم خان کے نام پر ہے۔  محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی موٹر رجسٹریشن اتھارٹی کے ریکارڈ کے مطابق وائٹ کلر کی لینڈ کروزر کی 2014ء میں رجسٹریشن کی گئ تھی۔   گاڑی کو ایل ای بی 2491 نمبر الاٹ کیا گیا ۔۔ راناثناء اللہ سے جب گاڑی کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے بتایا کہ مجھے معلوم نہیں کہ گاڑی علیم خان کی ہے یہ تو میرے دوست مالک نواز نے مجھے چند دنوں کے لیے دی ہے کیونکہ میری گاڑی اینٹی نارکوٹکس فورس کے قبضے میں ہیں۔کوشش کر رہا ہوں کہ میری گاڑی مجھے جلد ہی مل جائے جب کہ پی ٹی آئی کے سینئر رہنما عبداعلیم خان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ گاڑی علیم خان کی ہی مالکیت تھی مگر کچھ ماہ قبل یہ گاڑی فروخت کر دی تھی۔ جس نے یہ گاڑی خریدی،اس نے اپنے نام ٹرانسفر نہیں کرائی،ان سے کہا ہے کہ فوری گاڑی