لاہورسفاری پارک میں شیروں نے نوجوان کو چیرپھاڑ ڈالا



لاہور کے سفاری پارک میں شیر کے حملے میں ایک لڑکا مارا گیا۔ نجی ٹی وی اے آروائی کے مطابق لڑکے کی عمر سترہ سال بتائی گئی ہے اور وہ شیروں کے علاقے میں گھاس کاٹنے کی غرض سے داخل ہوا تھا جس پر شیروں نے اس پر حملہ کرکے چیر پھاڑ دیا۔
رپورٹ کے مطابق لڑکا گھاس کاٹنے کیلئے شیروں کے حصے مٰیں چلا گیا۔ پارک انتظامیہ کے مطابق فتح سنگھ کا رہائشی بلال دیوار پھلانگ کر شیروں کی کچھار کے قریب گھاس کاٹنے چلا گیاتھا اور شیروں کی آمد پر اسے بھاگنے کا موقع نہیں مل سکا۔ پتہ چلتے ہی پارک انتظامیہ اور پولیس کی بھاری نفری وہاں پہنچ گئی تاہم تب تک بہت دیر ہوچکی تھی اور شیر اسے کھا چکے تھے وہاں اس کی چند ہڈیاں ہی باقی بچیں تھیں۔ افسوسناک واقعہ کی سفاری پارک کی انتظامیہ نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

واضح رہے کہ رائیونڈ روڈ پر واقع سفاری پارک میں جانوروں کے لئے وسیع علاقہ مختص کیا گیا ہے جہاں وہ پنجروں میں کے علاوہ ان سے متصل کھلے علاقے میں بھی آزادانہ گھومتے پھرتے رہتے ہیں۔

Comments

Popular posts from this blog

اٹارنی جنرل انور منصور نے استعفیٰ دے دیا

راناثںاء اللہ کے زیر استعال گاڑی علیم خان کے نام نکلی

لاہور ہائیکورٹ کا پی ایس ایل میچز کے دوران ٹریفک جام کا نوٹس