Posts

Showing posts from March, 2020

صوبہ جنوبی پنجاب کے مطلق اجلاس میں بہاولپورمیں سیکرٹریٹ بنانے کی مخالفت کرنے والوں کے نام سامنے آگئے

Image
وزیراعظم عمران خان کی جانب سے جنوبی پنجاب صوبے کا سیکرٹریٹ بہاولپور میں بنانے کے فیصلے کی اجلاس میں موجود چند اراکین اسمبلی نے مخالفت کی تاہم وزیراعظم نے مخالفت کے باجود سیکرٹریٹ بہاولپور میں بنانے کا فیصلہ کیا۔ نجی ٹی وی سما نیوز نے دعویٰ کیاہے کہ اجلاس میں شریک وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، جہانگیرترین، اسحاق خاکوانی اور بہاولپور ہی سے رکن قومی اسمبلی بننے والے سمیع الحسن گیلانی کی طرف سے بہاولپور میں سیکرٹریٹ بنانے کی مخالفت کی۔جب کہ  سمیع اللہ چودھری، طارق بشیر چیمہ اور خسرو بختیار نے بہاولپور ہی میں صوبے کا سیکرٹریٹ بنانے کی حمایت کی ہے۔ سما نیو ز نے یہ بھی وضاحت کی ہے کہ ایڈیشنل آئی جی اور چیف سیکرٹری کے عارضی طور پر دفاتر ملتان اور بہاولپور میں الگ الگ بنائے جا رہے ہیں جیسے ہی بہاولپور میں سیکرٹریٹ کی تعمیر اور دیگر مراحل مکمل ہوجائیں گے دونوں افسران بہاولپور ہی میں بیٹھیں گے۔ یاد رہے کہ حکومت نے جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کےلئے بل لانے کا اعلان کردیا۔بل لانے کا فیصلہ وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں ہوا۔اس حوالے سے پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہ

حکومت کے عورت مارچ کے نعروں پر اعتراضات ، سماجی کارکن ماروی سرمد حکومت پر پھٹ پڑی

Image
 حکومت کے عورت مارچ کے نعروں پر اعتراضات ، سماجی کارکن ماروی سرمد حکومت پر پھٹ پڑی اظہارجذبات کا حق آئین نے دیا ہے، اپنے نعروں سے کسی  شخص کو اشتعال نہیں دلانا چاہتے ۔ ماروی سرمد   تفصیلات کے مطابق سماجی کارکن ماروی سرمد کا کہنا ہے کہ  اظہارجذبات کا حق آئین نے دیا ہے، اپنے نعروں سے کسی شخص کو اشتعال نہیں دلانا چاہتے۔ کسی قسم کی قانونی خلاف ورزی  بھی نہیں کررہے۔ اس سے  سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام دیتے ہوئے سماجی کارکن ماروی سرمد کا کہنا تھا کہ مجھے قتل اور عصمت دری کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ کچھ لوگوں نے میرا فون نمبر اور ای میل سوشل میڈیا پر لیک کردیا ہے، خواتین اور اسلامی ثقافت کے خود ساختہ محافظ مجھے پیغامات بھیج رہے ہیں جو دھمکیوں سے بھرے ہوئے ہیں۔ انکا مزید کہنا تھا کہ مجھے دھمکیاں مل رہی ہیں کہ میرے ساتھ ؛ہر طرح کی جنسی زیادتی کی جائیگی۔دوسری جانب خلیل ارحمان قمر نے اعتراف کرلیا ہے کہ نجی ٹی شو میں نازیبا الفاظ استعمال نہیں کرنے چاہیے تھے۔ انھوں نے کہا کہ چند خواتین کو کلچر کو ہائی جیک نہیں کرنے دونگا، میں خواتین کے

طلاق یافتہ اور ایڈز زدہ عورتیں گھروں سے ایڈز پھیلانے کے لیے باہر نکلیں گی،میں درخواست کرتا ہوں کہ عورتیں باہر نہ نکلیں۔ مفتی عابد مبارک

Image
’میرا جسم میری مرضی‘ کی مہم کو لے کر اس وقت سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھڑ چکی ہے جب کہ اس معاملے پر ڈرامہ رائٹر خلیل الرحمان کی خاتون ماروی سرمد کے حوالے سے کی گئی گفتگو کے بعد تو ایک نیا تنازع کھڑا ہو گیا ہے۔’میرا جسم میری مرضی‘ کی مہم کے حوالے سے لوگوں کی مختلف آراء دیکھنے میں آ رہی ہے۔یہاں تک کہ ’میرا جسم میری مرضی‘ اب ٹی چینل کے پروگرامز کا بھی موضوع بن چکا ہے۔ سینئر صحافیوں کے مطابق اس مہم کے پیچھے غیر ملکی طاقتیں ملوث ہیں جو باقاعدہ عورت مارچ کے لیے فنڈنگ کر رہی ہے۔اسی موضوع کے اثرات پر گفتگو کرتے ہوئے لائیو شو کے دوران علی سلیم( بیگم نوازش علی جو کہ خود ایک متازعہ شخصیت رہ چکے ہیں) اور مفتی عابد مبارک کے درمیان لڑائی ہو گئی۔ علی سلیم نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں لڑکے اور لڑکی کے اکٹھے گھومنے پھرنے کو معیوب سمجھا جاتا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے انسان کو بنایا ہی ایسا ہے کہ وہ مخالف جنس کے لیے کشش رکھتا ہے۔ جس پر مفتی عابد مبارک نے برملا کہا کہ اللہ تعالیٰ نے انسان کو یہ گناہ کرنے کے لیے نہیں بنایا بلکہ انسان کے لیے کچھ حدود مقرر کی گئی ہیں۔ اسکے علاوہ ع

لاہور ہائیکورٹ کا پی ایس ایل میچز کے دوران ٹریفک جام کا نوٹس

Image
میچز کی وجہ سےسارا لاہور بند ہوجاتا ہے،آئندہ سماعت پرواضح پلان کیساتھ نہ آئےتوپی ایس ایل پرحکم امتناعی جاری کردیں گے:جسٹس شاہد کریم لاہور ہائیکورٹ نے پی ایس ایل5 کے میچز کے دوران ٹریفک جام کا نوٹس لے لیا۔پی ایس ایل کے تمام میچز کا پاکستان میں انعقاد جہاں بہت سے لوگوں کے لیے مقام راحت ہے تو وہیں مقام زحمت بھی بن گیا۔ ٹورنامنٹ کے میچز کے دوران بدترین ٹریفک جام ہونے کا لاہور ہائیکورٹ نے بھی نوٹس لے لیا۔معزز عدالت نےپاکستان کرکٹ بورڈ اور سی ٹی او کو جوڈیشل واٹر کمیشن کیساتھ میٹنگ کر کے آئندہ سماعت پلان پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ گھنٹوں گھنٹوں ٹریفک جام رہتی ہے، میں خود تین بار ٹریفک میں پھنسا ہوں۔ اپنی تو خیر ہے لیکن جو ہزاروں شہری پی ایس ایل میچز کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہوتے ہیں وہ اہم ہیں۔ پی ایس ایل ۵ کے باعث ماحولیاتی آلودگی میں بھی اضافہ ہو رہا ہے اور ان میچز کی وجہ سے ہی سارا لاہور بند ہو جاتا ہے۔ حکومت کو خیال ہی نہیں کہ کروڑوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔ میچز کرانے کا یہ مطلب نہیں ماحولیاتی آلودگی کو نہ د

یہ فیمنزم برابری کا متقاضی ہے یا برتری کا؟ تحریر از عائشہ عارف

Image
حالیہ ایک تنازعہ دو لوگوں کے مابین شروع ہوا  اور اب تک کئی متاثرین تک پہنچ چکا ہے۔ ایسے متاثرین جو زبردستی متاثر ہونا چاہ رہے ہیں اور آگے بڑھ بڑھ کر مہوش نامی ایک دو ٹکے کی عورت کا بدلہ لے رہے ہیں اس شخص سے جس نے مہوش کی یہ قیمت لگائی۔  گزشتہ سال عورت مارچ میں فختلف  فحش پوسٹرز میں ایک پوسٹر جو مرکزِ تنازعہ بنا " میرا جسم میری مرضی" ۔ یہ سلوگن کافی عرصہ زیرِ تنازعہ رہا تھا تاہم کچھ عرصہ قبل تک یہ تنازعہ دوسرے موضوعات کی وجہ سے پسِ منظر میں چلا گیا تھا لیکن حال  ہی میں عورت مارچ کے حوالے سے آن ایئر نجی ٹی وی کے ایک شو میں "میرا جسم  میری مرضی” پر خلیل الرحمان قمر بات کر رہے تھے کہ جس کے دوران ماروی سرمد مشتعل ہوئیں اور خلیل الرحمان بھی آپے سے باہر ہوگئے۔اس میں کوئی دو رائے نہیں کے کوئی بھی کسی کی ہتک کرنے کا حق نہیں رکھتا اور گالی دینے والے پڑھے لکھوں پر پورا معاشرہ مشتعل و افسردہ  ہوتا ہے لیکن اس حوالے سے ہمدردی کی مستحق محض عورت نہیں ہے بلکے مرد بھی برابر عزتِ نفس رکھتے ہیں،بلکہ مرد و عورت سے بالاتر ہر انسان کے لئے یہ اصول لاگو ہوتے ہیں۔۔۔ مجھے یقین ہے کہ م

وزیر اعظم عمران خان نے کاروباری برادری کو بڑی خوشخبری سنا دی

Image
وزیرِاعظم عمران خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کاروباری برادری کو ہر ممکنہ سہولت اور سازگار ماحول فراہم کرنے کے لئے پر عزم ہے،کیپٹیو پاور اور ویلنگ کے حوالے سے نظام کو سہل اور آسان بنایا جائے اور اس عمل کے لئے منظوریوں کی مدت کا تعین کیا جائے۔ وزیراعظم آفس کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا، جو کہ خصوصی اقتصادی زونز کے قیام کے حوالے سے اپروول بورڈ کا پانچواں اجلاس تھا۔ اجلاس میں قائد ایوان سینیٹ شبلی فراز، وزیر توانائی عمر ایوب، وزیر منصوبہ بندی اسد عمر، مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد، وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان، وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان، معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوش عاشق اعوان، معاون خصوصی ندیم افضل چن، چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ زبیر گیلانی، صوبائی وزیر خزانہ خیبر پختونخوا تیمور سلیم جھگڑا، صوبائی وزیر صنعت پنجاب میاں محمد اسلم اورمتعلقہ وفاقی و صوبائی محکموں کے سینئر افسران شریک تھے۔ اجلاس میں صوبہ بلوچستان، صوبہ سندھ، صوبہ خیبر پختونخوا اور صوبہ پنجاب میں مخت

نواز شریف کی بیماری پر سیاست کون کر رہا ہےدراصل؟فردوس عاشق اعوان نے ن لیگی قیادت پر بجلیاں گرا دیں۔

Image
وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ نوازشریف کی بیماری پر حکومت نہیں  دراصل(ن)لیگ سیاست کررہی ہے،بلاول بھٹو لاہور کو چھوڑیں،اپنے صوبہ (سندھ)میں مائیک کے پھندے سے قتل کئے گئے صحافی کے خاندان کو انصاف فراہم کریں، بچے قوم کا مستقبل ہیں، معصوم پھولوں کو مسلنے والوں کو سخت سزائیں دینے کیلئے قانون سازی کر لی گئی ہے، بل میں حصہ لینے والی تمام جماعتوں کو مبارکباد پیش کرتی ہوں، حکومت جن اداروں کی نجکاری کرے گی انہیں عالمی قوانین کے مطابق صاف و شفاف طریقہ کار کے تحت پرائیویٹائز کیا جائے گا، ملک کو جن کالی بھیڑوں نے نقصان پہنچایا، عوام کی حمایت سے اداروں میں موجود کالی بھیڑوں کا صفایا کریں گے۔  پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان خزانہ کی ایک ایک پائی عوامی مفاد پر خرچ کر رہے ہیں، ماضی کی حکومتوں میں اپاہج کئے گئے اداروں کو حکومت فعال کر رہی ہے، حکومت جن اداروں کی نجکاری کرے گی انہیں عالمی قوانین کے مطابق صاف و شفاف طریقہ کار کے تحت پرائیویٹائز کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس

لاہورسفاری پارک میں شیروں نے نوجوان کو چیرپھاڑ ڈالا

Image
لاہور کے سفاری پارک میں شیر کے حملے میں ایک لڑکا مارا گیا۔ نجی ٹی وی اے آروائی کے مطابق لڑکے کی عمر سترہ سال بتائی گئی ہے اور وہ شیروں کے علاقے میں گھاس کاٹنے کی غرض سے داخل ہوا تھا جس پر شیروں نے اس پر حملہ کرکے چیر پھاڑ دیا۔ رپورٹ کے مطابق لڑکا گھاس کاٹنے کیلئے شیروں کے حصے مٰیں چلا گیا۔ پارک انتظامیہ کے مطابق فتح سنگھ کا رہائشی بلال دیوار پھلانگ کر شیروں کی کچھار کے قریب گھاس کاٹنے چلا گیاتھا اور شیروں کی آمد پر اسے بھاگنے کا موقع نہیں مل سکا۔ پتہ چلتے ہی پارک انتظامیہ اور پولیس کی بھاری نفری وہاں پہنچ گئی تاہم تب تک بہت دیر ہوچکی تھی اور شیر اسے کھا چکے تھے وہاں اس کی چند ہڈیاں ہی باقی بچیں تھیں۔ افسوسناک واقعہ کی سفاری پارک کی انتظامیہ نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ واضح رہے کہ رائیونڈ روڈ پر واقع سفاری پارک میں جانوروں کے لئے وسیع علاقہ مختص کیا گیا ہے جہاں وہ پنجروں میں کے علاوہ ان سے متصل کھلے علاقے میں بھی آزادانہ گھومتے پھرتے رہتے ہیں۔

اس وقت تک انٹر افغان مذاکرات نہیں ہوں گے جب تک ۔۔“افغان صدر اشرف غنی کے بیان کے بعد طالبان میدان میں آ گئے ، اعلان کر دیا

Image
افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے افغان صدر اشرف غنی کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے واضح اعلان کیا ہے کہ طالبان قیدیوں کی رہائی تک انٹر افغان مذاکرات میں شرکت نہیں کریں گے ۔ تفصیلات کے مطابق دو روز قبل امریکہ اور طالبان کے درمیان امن معاہدہ دوحہ کے مقام پر ہوا جس کے بعد افغان صدرا شرف غنی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امن معاہدے کی اہم شرط سےہی پیچھے ہٹ گئے اور کہا کہ طالبان کے پانچ ہزار قیدیوں کی رہائی کا کوئی وعدہ نہیں کیا ، البتہ طالبان قیدیوں کی رہائی کا معاملہ انٹر افغان مذاکرات کے ایجنڈے میں شامل کیا جاسکتا ہے۔ افغان صدر کے بیان پر اب طالبان کی جانب سے بھی اہم ترین بیان جاری کر دیا گیاہے جس میں کہا گیاہے کہ قیدیوں کی رہائی تک انٹرا افغان مذاکرات نہیں ہوں گے ۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکہ طالبان معاہدے کے مطابق طالبان کے 5 ہزار قیدی 10 مارچ تک رہا ہونے ہیں لیکن افغان صدر نے طالبان قیدیوں کی رہائی کی شرط تسلیم کرنے سے انکار کر دیا تھا ۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھاکہ طالبان کے قیدیوں کا معاملہ افغانستان کے عوام کا حق اور خود ارادیت ہے، جزوی