صوبہ جنوبی پنجاب کے مطلق اجلاس میں بہاولپورمیں سیکرٹریٹ بنانے کی مخالفت کرنے والوں کے نام سامنے آگئے
وزیراعظم عمران خان کی جانب سے جنوبی پنجاب صوبے کا سیکرٹریٹ بہاولپور میں بنانے کے فیصلے کی اجلاس میں موجود چند اراکین اسمبلی نے مخالفت کی تاہم وزیراعظم نے مخالفت کے باجود سیکرٹریٹ بہاولپور میں بنانے کا فیصلہ کیا۔ نجی ٹی وی سما نیوز نے دعویٰ کیاہے کہ اجلاس میں شریک وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، جہانگیرترین، اسحاق خاکوانی اور بہاولپور ہی سے رکن قومی اسمبلی بننے والے سمیع الحسن گیلانی کی طرف سے بہاولپور میں سیکرٹریٹ بنانے کی مخالفت کی۔جب کہ سمیع اللہ چودھری، طارق بشیر چیمہ اور خسرو بختیار نے بہاولپور ہی میں صوبے کا سیکرٹریٹ بنانے کی حمایت کی ہے۔ سما نیو ز نے یہ بھی وضاحت کی ہے کہ ایڈیشنل آئی جی اور چیف سیکرٹری کے عارضی طور پر دفاتر ملتان اور بہاولپور میں الگ الگ بنائے جا رہے ہیں جیسے ہی بہاولپور میں سیکرٹریٹ کی تعمیر اور دیگر مراحل مکمل ہوجائیں گے دونوں افسران بہاولپور ہی میں بیٹھیں گے۔ یاد رہے کہ حکومت نے جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کےلئے بل لانے کا اعلان کردیا۔بل لانے کا فیصلہ وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں ہوا۔اس حوالے سے پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہ